• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
بر طا نوی صحا فی

امریکی حکومت بحرالکاہل میں آلودگی کا باعث بن رہی ہے، بر طا نوی صحا فی

News Editor by News Editor
جون 27, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

ٹو کیو(نیوز ڈیسک)ایک جاپانی شہری گروہ کی جانب سے جاری کیے گئے حالیہ سروے کے مطابق ٹوکیو کے علاقے تاما میں 650 افراد کے خون کے نمونے لیے گئے جن میں نصف سے زیادہ کے خون میں آرگینوفلورین مرکبات (پی ایف اے ایس) پائے گئے جو انسا نی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

اس سے قبل جاپان میں تعینات امریکی فوج کے یوکوٹا اڈے پر بڑی مقدار میں فائر فائٹنگ فوم کا استعمال کیا گیا جو پی ایف اے ایس پر مشتمل تھا اور یہ کئی سالوں تک مٹی کو آلودہ کرتا رہا۔ اس کے علاوہ جاپان میں کاناگاوا اور اوکیناوا پریفیکچرز میں امریکی فوجی اڈوں کے ارد گرد پی ایف اے ایس کی زیادہ مقدار بھی پائی گئی ۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
دوسری جنگ عظیم کے بعد ، امریکہ کی فوج تقریباً دنیا بھر میں موجود تھی اور اس کے فوجی اڈوں کی تعداد 5000 تک جا پہنچی تھی جن میں سے تقریبا نصف بیرون ملک تھے۔ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی فوجی اڈوں کی تعداد کم ہوئی لیکن باوجود اس کمی کے یہ تعداد پھر بھی سینکڑوں میں رہی ۔ بحرالکاہل کے بہت سے جزیرے امریکی فوجی مشقوں، ہتھیاروں کے تجربات اور دیگر فوجی کارروائیوں کی وجہ سے شدید آلودہ ہو چکے ہیں۔

اکتوبر 2020 میں برطانوی صحافی جون مچل نے اپنی کتاب "پوائزنگ دی پیسیفک” میں تفصیلاًانکشاف کیا کہ امریکی حکومت بحرالکاہل میں آلودگی کا باعث بن رہی ہے۔ مچل نے کہا کہ کئی دہائیوں سے امریکی کنٹرول نے بحرالکاہل کے جزیروں کو کیمیائی ہتھیار وں ،جیسے” تابکار فضلہ”،Nerve agents اور "ایجنٹ اورنج” سے آلودہ کر رکھا ہے ۔ 1946 اور 1958 کے درمیان امریکہ نے وسطی بحر الکاہل کے جزائر مارشل میں 67 جوہری تجربات کیے ۔

ان جوہری تجربات سے پیدا ہوئے تابکار فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے یہاں گنبد کی شکل کا ایک بہت بڑا ڈھانچہ تعمیر کیا گیا جسے "مقبرہ” کہا جاتا ہے۔ سنہ 2018 میں اس مقبرہ نما ڈھانچے سے تابکار مواد سمندر میں جانے لگا اور تحقیق بتاتی ہے کہ چرنوبل اور فوکوشیما کے قریب مٹی کے مقابلے میں یہاں تابکاری کی سطح زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ، دنیا امریکی افوج کی جنگی کارروائیوں سے بڑی مقدار میں پیدا ہونے والی گرین ہاؤس گیس سے بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ 6 نومبر 2021 کو ، برطانوی نیوز نیٹ ورک کی ویب سائٹ "مڈل ایسٹ آئی” نے ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان تھا ” کاپ 26: امریکی فوج مشرق وسطی میں سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والوں میں سے ایک” ۔ اس مضمون میں محققین کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکی فوج تیل کی کھپت کے لحاظ سے دنیا کاسب سے بڑا اور دنیا کی سب سے بڑی انفرادی گرین ہاؤس گیس پیدا کرنے والا ادارہ ہے۔

براؤن یونیورسٹی میں "کاسٹنگ آف وار” پروگرام کا اندازہ ہے کہ امریکی فوج نے 2001 اور 2017 کے درمیان تقریبا 1.2 بلین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کی، جس میں سے 400 ملین ٹن کو براہ راست افغانستان، عراق، پاکستان اور شام میں نائن الیون کے بعد کی فوجی کارروائیوں سے منسوب کیا جا سکتا ہے.

خود امریکہ کے رہائشی بھی امریکی فوج کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی کا شکار ہیں۔ 20 ویں صدی کے چالیس کے عشرے میں تعمیر کردہ "ریڈ ہل ایندھن” ذخیرہ کرنے کی تنصیب زیر زمین پائپ لائنوں کے ذریعے امریکی فوج کو ایندھن فراہم کرتی تھی۔ سنہ 2014 سے اب تک اس تنصیب میں کئی بار ایندھن کی لیکج دیکھی گئی ہے جو پانی کی فراہمی کے نظام میں ہوئی جس کی وجہ سے آلودہ پانی پینے والے افراد میں مرگی، معدے کی بیماریاں، تھائی رائیڈ گلینڈ زکی خرابی اور دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور متاثرین کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہو چکی ہے ۔

امریکہ میں بائیولاجکل لیبارٹریوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور بائیولاجکل لیبارٹری کے قریبی مقامات اکثر وبائی امراض اور غیر معمولی بیماریوں کا سامنا کرتے ہیں.

روسی وزارت دفاع کے ایک حکام نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ 2015 سے 2020 کے درمیان صرف امریکہ کی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کی لیبارٹریوں میں خطرناک جراثیموں پر جینیاتی انجینئرنگ کی تحقیق میں مائکروبیل ایروسول ٹرانسمیشن، حیاتیاتی مواد کے رساؤ جیسے لیبارٹری حادثات اور تجربات کے لیے لیبارٹری میں موجود جانوروں کے انسانوں کو کاٹنے سمیت 28 حادثات ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ دنیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے اور اس نے بار بار کیمیائی ہتھیاروں کی تباہی کو موخر کیا ہے۔

امریکہ کے بیرون ملک فوجی اڈوں، بائیولاجکل لیبارٹریوں اور کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیروں کی بڑی تعداد کا مقصد امریکہ کی بالادستی کو برقرار رکھنا اور اس کی طاقت کی سیاست کے لیے خدمات فراہم کرنا ہے۔تاہم تمام ممالک کے عوام اس سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی انحطاط اور صحت کے سنگین خطرات کو برداشت کرتے ہیں، لیکن امریکی حکومت بار بار اپنی ذمہ داری سے گریز کرتی ہے۔

جنوبی کوریا میں یونگسان بیس کے قریب معیاری حد سے زائد کارسینوجنز پائے گئے ،لیکن امریکہ نے اڈے کی صفائی کے لیے بار بار جنوبی کوریا کی حکومت سے جھگڑاکیا ۔

دو سال گزر جانے کے بعد آج بھی ریڈ ہل ایندھن کے ذخیرے کی تنصیب سے متاثر ہونے والے بہت سے لوگ بیمار ہیں اور انہیں اس کا کوئی معاوضہ بھی نہیں ملا ۔ شاید امریکی حکومت کو مائیکل جیکسن کا "ارتھ سانگ” دوبارہ سننا چاہیے۔ زمین کے لیے، امریکی عوام کے لیے اور اس سیارے کے لیے جہاں امریکی سیاستدان بھی رہتے ہیں تا کہ وہ اس زمین پر کم آلودگی پھیلائے ،اسے صاف رکھے اور جنگ کرنے والے ملک کے بجائے دنیا میں امن قائم کرنے والا ملک بنے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آلودگیامریکی حکومتبحرالکاہلبر طا نوی صحا فی
Previous Post

ہنگری یورپ میں چین کا دوست ہے، وزیر خا رجہ ہنگری

Next Post

جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیرا ﺅسمیت دیگر مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں7جولائی تک توسیع

News Editor

News Editor

Next Post
شاہ محمود قریشی

جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیرا ﺅسمیت دیگر مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں7جولائی تک توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading