اسرائیلی وزیراعظم

امریکی ثالثی میں لبنان معاہدہ تاریخی کامیابی ہے، اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ امریکی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔نیتن یاہو نے معاہدے کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایران اور حزب اللہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت امریکا اور لبنان نے اسرائیل کے اس حق کو تسلیم کر لیا ہے کہ وہ لبنان کے اندر سیکیورٹی زون کو اس وقت تک برقرار رکھ سکتا ہے جب تک اسرائیل کی سلامتی کے لیے اس کی ضرورت ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اسے اس وقت تک قائم رکھیں گے جب تک حزب اللہ اور دیگر تمام دہشت گرد تنظیموں کو غیر مسلح نہیں کر دیا جاتا اور جب تک لبنان کی جانب سے اسرائیل کو کوئی مزید خطرہ لاحق نہیں رہتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں