جے ڈی وینس

امریکہ ایران کیساتھ مذاکرات میں اپنے اہداف کیلئے مضبوط پوزیشن میں ہے ،جے ڈی وینس

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے کےلئے مضبوط پوزیشن میں ہے۔امریکی نائب صدر نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہداف حاصل کرنے کے لئے اچھی پوزیشن میں ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانی اس جنگ کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہتے، یہ ان کے مفاد میں نہیں، میرا خیال ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آرہے ہیں اور سنجیدہ تجاویز پیش کر رہے ہیں، جن کی ہم یقینا تصدیق کریں گے۔امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم اس معاہدے تک پہنچ جاتے ہیں تو یہ امریکی عوام کے لئے ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں