نیو یارک(انٹرنیشنل نیوز )سکھ فارجسٹس نے بھارت سے علیحدگی کے مطالبے کو مزید تقویت دیتے ہوئے 23 مارچ 2025 سے امریکہ میں ایک ریفرنڈم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی حکومت خالصتان تحریک کے رہنماﺅں کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور مودی حکومت کا مقصد امریکا اور کینیڈا میں سکھ رہنماں کو ہلاک کرنا ہے۔پنوں نے کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں بھی امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکا کی حکومت سے درخواست کی کہ وہ بھارتی حکام سے فوری طور پر رابطہ کریں اور ان کی جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔









