• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
پاکستان

پاکستان

امریکا کی جانب سے بھارت کو اسلحہ کی فراہمی پر شدید تحفظات ہیں، پاکستان

پاکستان بارے بھارت امریکا مشترکہ بیان غلط اوربے بنیاد ،دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ، دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
فروری 14, 2025
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید اسلحہ کی فراہمی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا کے امن میں عدم استحکام پیدا ہو گا، پاکستان بارے بھارت امریکا مشترکہ بیان غلط اوربے بنیاد ہے،دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے، پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

ان خیالات کااظہار ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جدید ٹیکنالوجیز کی بھارت منتقلی پر شدید تحفظات ہیں۔ بھارت عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیر میں دو نوجوانوں کو شہید کیے جانے اور شہدا کی جائیدادوں پر قبضے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات ہیں، امریکا کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن واپسی کا معاملہ پاک امریکا باہمی رابطے کا حصہ ہے، کوئی بھی ملک غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیج سکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی موجود تھا، ترک صدر نے وزیراعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں کی، ترک صدر نے وزیر اعظم کے ہمراہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب بھی کیا۔شفقت علی خان نے بتایا کہ ترک صدر نے وزیراعظم کے ساتھ ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن کے اجلاس کی صدارت کی، ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن فورم کے تحت نئی کمیٹیاں قائم کی گئیں، دونوں رہنماﺅں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماﺅں نے افغانستان پر بات چیت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان کے اندر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہونی چاہئیں، ترک صدر نے تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے پر بھی زور دیا گیا، ترک سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں ،

ترک صدر نے قبرص کے معاملے پر پاکستان کی حمایت پر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کالعدم ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی ایک سنگین مسئلہ ہے، پاکستان مسلسل افغانستان سے دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ کیا، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ سمیت دیگر وزرا بھی تھے، وزیر اعظم نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کیا، وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے لیڈران سے ملاقاتیں کیں، اس پر وزیراعظم سے سائیڈ لائنز پر سری لنکا اور دیگر ممالک کے لیڈران کی بھی ملاقاتیں ہوئیں، وزیر اعظم نے جنٹیری بیچ کی سربراہی میں امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لوگوں کے سعودی عرب میں آباد ہونے کی بیان کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کا بیان غیر ذمہ دارانہ اوراشتعال انگیز ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

پاکستان فلسطینی عوام کی حق خودارادیت کا خواہاں ہے، پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ کے معاملے پر ایران، مصر، ترکیہ، ملائیشیا، اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کی حمایت کی ہے۔کشتی حادثہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ لیبیا کشتی حادثہ میں موجود افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، لیبیا کشتی حادثہ میں 63 پاکستانی موجود تھے، 16 افراد کے لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے، 3 زندہ افراد سفارت خانے کے پاس ہیں جبکہ 10 پاکستانی کشتی حادثے میں لاپتا ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکا کا دورہ کریں گے،

اسحاق ڈار 18 فروری کو یو این سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شریک ہونگے، وزیرخارجہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے۔ شفقت علی خان نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات ہمارا ایک تاریخی دوست ہے، پاکستانی شہریوں کے لیے یو اے ای کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں، 18 لاکھ پاکستانی متحدہ امارات میں رہ رہے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسلحہامریکابھارتپاکستانشدید تحفظات
Previous Post

صدرمملکت کا ملک سے دہشگردی کے خاتمے تک کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

Next Post

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 5 روپے کمی کا امکان

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
پٹرولیم مصنوعات

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 5 روپے کمی کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading