واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ تصادم سے بچنے کیلئے حملوں میں وقفہ کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ پچھلے چند گھنٹوں کے دوران ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا، مفاہمتی یادداشت اب بھی قائم ہیں۔
امریکی حکام کا موقف ہے کہ ایران نے تجارتی جہازوں پر حملے کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ فی الحال سفارت کاری کو موقع دے رہے ہیں ۔ ضرورت پڑنے پر حملوں کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔سینٹ کام نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا ایرانی دعوی مسترد کر دیا۔ کہا بحری گزرگاہ پر آمدورفت امریکی نگرانی میں معمول کے مطابق جاری ہے۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے مختلف شہروں میں دھماکوں کی تردید کردی، رپورٹ کے مطابق بندرعباس، قشم، سیریک اور جاسک سے دھماکے کی کوئی سرکاری اطلاع نہیں ملی، ان علاقوں میں دھماکوں سے متعلق پھیلائی جانے والی اطلاعات درست نہیں۔