ایرانی وزیر خارجہ

امریکا اور اسرائیل نے یو اے ای کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی، عباس عراقچی

تہران (انٹرنیشنل نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے یو اے ای کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی، ہمارے پاس ان دعوں کے دستاویزی ثبوت ہیں، دکھا سکتے ہیں۔

ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بعض فوجی کارروائیوں میں متحدہ عرب امارات نے خود بھی حصہ لیا، متحدہ عرب امارات سے ہمارے خراب تعلقات کی وجہ ان کا اسرائیل سے تعلق ہے، یو اے ای دیگر خلیجی ممالک کی طرح پالیسی اپناتا تو ہمارے تعلقات کہیں بہتر ہوتے۔چند روز قبل ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ کویت اور بحرین ایران پر امریکی حملوں کیلئے براہ راست ملوث ہیں، ایران دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے،کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں