نیویارک(انٹرنیشنل نیوز) امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پرپیشرفت جاری ہے، معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق معاہدے کا انحصار اس بات پر ہے ایران دستاویزات کتنی جلدی تیار کرتا ہے، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام مذاکرات کا مرکزی حصہ ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مفاہمتی یادداشت جنگ بندی، آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق ہے، مفاہمتی یادداشت ایران کو جوہری پروگرام سے متعلق فریم ورک فراہم کرے گی، حتمی معاہدے سے پہلے الفاظ اور شرائط پر مزید تبادلہ خیال جاری رہے گا۔
امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز کے مطابق سپریم لیڈر تک پیغام رسانی معاہدے میں تاخیر کی وجہ ہے، ایرانی سپریم لیڈر خفیہ مقام پر موجودہیں جہاں پہنچنا مشکل ہے، مجتبی خامنہ ای تک پیغامات پہنچانے میں وقت لگ رہا ہے۔