فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) 25 مارچ سے امتحان میٹرک کلاس نہم (اول) سالانہ 2025 ءکا آغاز ہو گا جو 18 اپریل 2024 ءتک جاری رہے گا۔
کلاس نہم کا پہلا پرچہ 25 مارچ کو انگلش کا ہو گاجبکہ 18 اپریل کو پہلے وقت فارسی و آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائینگ جبکہ دوسرے وقت سوکس کا ہو گا سیکرٹری و کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا کہ کلاس نہم کے امتحان میں کل210120 طلباءوطالبات شریک ہوں گے جن کیلئے جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ چنیوٹ اور فیصل آباد اضلاع میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے ان کے گھروں وتعلیمی اداروں کے قریب 559 امتحانی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں تاکہ طلباءوطالبات کو پیپرز دینے کے سلسلہ میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے
انہوں نے کہا کہ امتحان میں شامل ہونے والے ریگولر طلباءوطالبات کو ان کی رول نمبر سلپس ان کے تعلیمی اداروں کی وساطت جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے گھروں کے پتہ جات پر ارسال کر دی گئیں‘اگر کسی کو اس کی رول نمبر سلپ ابھی تک نہ ملی ہو تو وہ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk سے بھی ڈاﺅن لوڈ کرکے امتحان میں شرکت کر سکتا ہے تاہم ایسے پرائیویٹ طلباءوطالبات جن کی رول نمبر سلپ ڈاﺅن لوڈ بھی نہ ہورہی ہوں وہ ٹھوس دستاویزی ثبوت کے ہمراہ تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی میٹرک برانچ یا ڈپٹی کنٹرولر میٹرک برانچ سعید اعوان سے بالمشافہ رابطہ کرے۔
سیکرٹری بورڈ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق طلباءوطالبات کیلئے بنائے گئے امتحانی مراکز میں محکمہ تعلیم سے وابستہ حاضر سروس ایماندار‘ فرض شناس و اچھی شہرت کا حامل امتحانی عملہ متعین کیا گیا ہے تاکہ وہ ہر بچے پر یکساں نظر رکھے اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔ انہوں نے امتحانی عملہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض محنت‘ لگن اور دیانتداری سے سرانجام دے‘غفلت‘ تساہل یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں ہو گی اور انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے کیونکہ یہ طلباءوطالبات کے مستقبل کا معاملہ ہے۔سیکرٹری بورڈ نے مزید کہاکہ اگر امتحانات سے متعلق کسی کو رہنمائی درکار ہو تو وہ کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے دفتری فون نمبر 0412517710یابورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر رابطہ کر سکتا ہے۔