لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے مختلف اضلاع میں الیکٹروبس روٹس فعال ہوگئے، متعدد نئےروٹس پر سروس شروع کردی گئی۔تفصیل کے مطابق صوبےکے چھوٹے شہروں اوردیہی علاقوں تک الیکٹرو بسیں پہنچنے پرعوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
خوشاب کیلئے15، خانیوال، بھکر،اٹک، منڈی بہاﺅالدین اورحافظ آبادکیلئے9، 9 بسیں چل پڑیں،پنجاب کے مزید 14 اضلاع میں جولائی کے آخر تک الیکٹرو بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چنیوٹ، لیہ، اوکاڑہ اور سیالکوٹ میں 10، 10 بسیں چلائی جائیں گی،گوجرانوالہ اورملتان کیلئے12، 12جبکہ مری، گجرات اورشیخوپورہ کیلئے11، 11بسیں فنکشنل ہوں گی۔
ماڈرن ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچرکیلئےسالانہ ترقیاتی پروگرام میں اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں ، پنجاب کے18اضلاع میں 400الیکٹرو بسیں پہلےہی آپریشنل ہیں۔پنجاب میں 1500الیکٹرو بسیں لانےکےمنصوبے پر کام جاری ہے، مزید 20اضلاع کیلئے 212نئی الیکٹرو بسیں پاکستان پہنچ گئیں۔وزیراعلی مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکٹروبسیں پنجاب کے ہرشہراورقصبے تک پہنچائی جائیں گی۔