• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
نگران وزیراعظم

الیکشن کی تاریخ کا بہت جلد اعلان ہو جائے گا، نگران وزیراعظم

News Editor by News Editor
اکتوبر 23, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمارا کام صرف الیکشن کے عمل میں معاونت کرنا ہے، الیکشن کی تاریخ کا بہت جلد اعلان ہو جائے گا،کیا لیول پلیئنگ فیلڈ صرف ایک مخصوص جماعت کو جتوانے کا نام ہے اور 2018کی لیول پلیئنگ فلیڈ یاد ہے جب جنوبی پنجاب محاذ بنا تھا،نواز شریف پاکستان آچکے، اس سیاسی حقیقت کا ان کے سیاسی حریفوں نے سامنا کرنا ہے، سیاسی میدان میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں،

نہیں چاہتے کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابی عمل سے باہر ہو، البتہ عدالتی فیصلوں کے تحت کسی پر پابندی لگ جائے چاہے درست ہو یا غلط ، ہمیں اسے تسلیم کرنا ہوگا، اگر اگلی پارلیمنٹ اصلاحات کردے کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف حتمی اپیل پارلیمنٹ میں سنی جائے گی تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا،

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ دورہ چین میں چین کے صدرسے ملاقات انتہائی مثبت رہی، پاکستان پرعزم ہے کہ حالیہ ملاقات کے بعدسی پیک کاتسلسل جاری رہےگا، امیدہے آنیوالی حکومت منصوبوں کاتسلسل جاری رکھے گی، چین کےساتھ ہونیوالے سمجھوتوں کاتواترپاکستان کے مفادمیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ کا بہت جلد اعلان ہو جائے گا، پھر ہم ووٹ ڈالنے جائیں گے،

ایک سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کوئی کسی بھی پارٹی میں جانا چاہے اس کی مرضی ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ ایک مخصوص جماعت کو ، جو بہت سارے لوگوں کی ترجیح بھی ہے، جتوانے کےلیے ماحول بنانے کا نام ہے تو میں کچھ نہیں کرسکتا، 2018کی لیول پلیئنگ فلیڈ یاد ہے جب جنوبی پنجاب محاذ بنا تھا، پھر اس محاذ کا نتیجہ کیا نکلا،

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا کام صرف الیکشن کے عمل میں معاونت کرنا ہے، کوشش کرنی ہے کہ تمام جماعتوں کو ہمارے معیار کے مطابق ایک نام نہاد لیول پلیئنگ فیلڈ ملے، اس پر اعتراضات بھی ہوں گے، لوگ اسے اپنے مطابق قابل قبول نہیں سمجھیں گے،

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابی عمل سے باہر ہو، البتہ عدالتی فیصلوں کے تحت کسی پر پابندی لگ جائے چاہے درست ہو یا غلط ، ہمیں اسے تسلیم کرنا ہوگا، اگر اگلی پارلیمنٹ اصلاحات کردے کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف حتمی اپیل پارلیمنٹ میں سنی جائے گی تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا،انوار الحق نے کہا کہ آپ نادرا جائیں تو کیا ایسا ہوتا ہے کہ بائیو میٹرک کیلئے وزیراعظم آفس کی ہدایت درکار ہوگی، نواز شریف پیدائشی پاکستانی شہری ہیں تو بائیو میٹرک ان کا حق ہے،

نواز شریف کیلئے نادرا کو ہدایت دے کر حکومت نے کوئی اضافی کام نہیں کیا، ان کی ضرورت تھی، اس سے انہیں کیا سیاسی فائدہ حاصل ہوا، ایک معمول کا ڈیٹا کا طریقہ کار تھا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آچکے یہ ایک حقیقت ہے، اس سیاسی حقیقت کا ان کے سیاسی حریفوں نے سامنا کرنا ہے، سیاسی میدان میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں، حکومتی مشینری سے متعلق کچھ لوگوں کا رجحان ہوگا،انہوں نے کہا کہ کوئی کہے پارلیمنٹ کو آگ لگاﺅں گا، وزیراعظم ہاﺅس پر دھاوا بولوں گا، اور جمہوریت کا چمپئین بھی بنوں گا،

قانون کی نظر میں یہ پرامن احتجاج نہیں، اسے قانون کا سامنا کرنا ہوگا، کوئی یہ سمجھے کہ نگراں حکومت ان تمام چیزوں کو ختم کرکے لوگوں کا آگ لگانے کا لائسنس دے دیں تو یہ نہیں ہوسکتا، اگر یہ کام جے یو آئی، ن لیگ یا پی پی پی کرتی تو کیا تب بھی لوگوں کی یہی سوچ ہوتی جو آج ایک مخصوص جماعت کے متعلق ہے، بلکہ ان پر ایف 16سے بمباری کا مطالبہ کرنے لگتے،

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس کی تفتیش ہمارے لئے بہت اہم ہے، کینیاکے صدر سے ارشد شریف قتل کیس پر بات ہوئی ،کینیاکے صدر نے کہا کہ کافی پیشرفت ہوچکی، جلد حتمی نتیجے تک پہنچیں گے،انوار الحق نے کہا کہ پاکستان میں عرصہ درازسے غیرقانونی طورپرمقیم افغان شہریوں کواپنادشمن نہیں سمجھتے، چاہتے ہیں غیرقانونی مقیم لوگ واپس جائیں اورقانونی دستاویزلےکرآئیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اعلانالیکشنانوار الحق کاکڑسیاسی جماعتنگران وزیراعظم
Previous Post

منی لانڈرنگ کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا

Next Post

نواز شریف نے 21اکتوبر کے استقبالیہ جلسے کو ناقابل فراموش اجتماع قرار دے دیا

News Editor

News Editor

Next Post
نواز شریف

نواز شریف نے 21اکتوبر کے استقبالیہ جلسے کو ناقابل فراموش اجتماع قرار دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading