اسلام آ باد (نمائندہ خصؤصی ) الیکشن کمیشن نے صوبوں کے انتخابات سے متعلق ایوان صدرمعذرت کرلی۔ الیکشن کمیشن نے کہا مشاورتی عمل ایوان صدر حصہ نہیں بنایا جائےگا۔ الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط کا جواب بھی دے دیا۔
الیکشن کمیشن کا دوسرا خط ایوان صدر کو موصول ہو گیا۔ کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل شدہ اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ گورنر دے سکتا ہے۔ خط میں بتایا گیاکہ الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخوا کےگورنرز کو خط لکھا۔ دونوں گورنرز نے تاحال الیکشن کے لیے تاریخ نہیں دی۔
دونوں صوبوں میں عام انتخابات سے متعلق معاملہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں گورنر پنجاب سے مشاورت کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن حکام نے گورنر پنجاب سے مشاورت کی۔ گورنر نے انتخابات کی تاریخ نہیں دی۔
خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلے سے متعلق ہائیکورٹ میں انٹرا اپیل دائر کی۔ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا کوئی آئینی و قانونی اختیار نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داروں سے بخوبی آگاہ ہے۔
خط کے مطابق الیکشن کمیشن پہلے خط کے جواب میں بھی صدر مملکت کو آگاہ کرچکا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کا معاملہ اس وقت عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق افسوس ہے کہ ایوان صدر کو اس مشاورتی عمل میں شامل نہیں کر سکتا۔ صوبوں کے انتخابات کی مشاورت میں شامل کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کل فیصلہ کرے گا۔ الیکشن کمیشن کا اجلاس(آج)پیر کو صبح طلب کیا گیا ہے۔