اسلام آ باد الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط میں لکھے الفاظ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط پر کہا ہے کہ بے حسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں۔ صدر کی جانب سے ایسے الفاظ پر افسوس اور مایوسی ہوئی ہے۔
خط کے جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔ الیکشن کمیشن آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عدلیہ کے فیصلوں کا احترام اور عمل کرتا ہے۔
ادارے نے صدر مملکت کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن ارکان اور اعلی حکام ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ایوان صدر میں اجلاس(آج) پیر کے روز دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔









