اسلام آباد(نیوز رپورٹر )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر 11 فروری کو سماعت کرے گا،
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رﺅف حسن اور پی ٹی آئی کے منحرف کارکنان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی۔