• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعظم

الیکشن میں عوام نے جو فیصلہ کیا اسے تسلیم کریں گے: وزیراعظم

News Editor by News Editor
جولائی 22, 2023
in پاکستان
0 0
0

شرقپور (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کی آمد آمد ہے اور الیکشن میں عوام جوفیصلہ کریں گے اس پر سر تسلیم خم کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے شرقپور میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوپاکستان کی ترقی وخوشحالی کا معمارکہتا ہوں ، پاکستان کوترقی وخوشحالی کےراستے پر لے جانے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے، پاکستانیوں! یاد رکھنا جس نے پاکستان کوایشین ٹائیگربنانےکا منصوبہ بنارکھا تھا، بدقسمتی سےترقی وخوشحالی کا سفر2018میں ختم کردیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کےخلاف بہت بڑی سازش تھی، گزشتہ ساڑھے چارسال ضائع کردیئےگئے، اگرنوازشریف کی حکومت ہوتی توپاکستان ترقی کررہا ہوتا، گزشتہ حکومت میں ساری ترقی رک گئی ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نےکہا تھا 90دن میں300ارب ڈالرلاؤں گا، اگر300ارب ڈالرآجاتے تو ہم آئی ایم ایف کی منتیں نہ کررہےہوتے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چور،ڈاکو کہتےرہے ایک دھیلا پاکستان نہیں آیا، القادریونیورسٹی 190ملین پاؤنڈ کا سکینڈل ہے ، پاکستان کوتباہی کی طرف لیجایا گیا، برطانیہ کی حکومت نےکہا یہ پیسہ پاکستان کی عوام کا ہے، پچاس ارب پاکستان کےخزانےمیں جانےکےبجائےسپریم کورٹ کےاکاؤنٹ میں چلاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی دولت کوگزشتہ چارسالوں میں لوٹا گیا، چینی، گندم کے سکینڈل میں پاکستان کےکھربوں لٹ گئے، یہ ہےوہ معاملات جن پرٹھنڈے دل سےسوچ کرالیکشن میں فیصلہ کرنا ہے، 2013سے 2018تک ہم نےخدمت کی، مشکل وقت میں سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،چین چٹان کی طرح کھڑے رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بعض اوقات رات کونیند نہیں آتی تھی کہیں پاکستان ڈیفالٹ نہ کرجائے، اللہ نےکرم کیا اورہمیں ڈیفالٹ سےبچایا ، اب یقین سےکہہ سکتا ہوں پاکستان درست سمت میں آچکا ہے، الیکشن کےبعد کس کوحکومت ملےگی اللہ کوپتا ہے، اگراللہ نےہمیں موقع دیا توجان لڑادیں گےکھویا ہوا مقام ضروردلوائیں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب لیپ ٹاپ دیتا تو چیئرمین پی ٹی آئی مجھے رشوت دینےکا الزام لگاتا تھا، لیپ ٹاپ دیئےکسی بچے کوکلاشنکوف نہیں دی، اللہ نےموقع دیا توپورے پاکستان میں لیپ ٹاپ کا جال بچھادیں گے۔

وزیراعظم نے معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں غریب مہنگائی میں پس چکا ہے مگر مہنگائی جادو،ٹونوں سےنہیں مسلسل محنت سےختم ہوگی، مہنگائی کا دورجلد ختم ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہےآئی ایم ایف کے پاس قیامت تک نہ جائیں، پاکستان عظیم ملک بنےگا مجھ سمیت جج،جرنیل،بیوروکریٹس سب کومحنت کرنا ہوگی، سڑکیں،پل،مدارس،ہسپتال تبھی بنیں گےجب قومی خزانےمیں پیسہ ہوگا۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم نےمعاشی بحالی کا پروگرام بنایا ہے،زرعی ترقی ہوگی توپاکستان بہت تیزی سےترقی کرےگا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الیکشنتسلیمڈیفالٹشہباز شریفمعاشی صورتحال
Previous Post

روس اور یوکرین سے اناج اور کھاد کی برآمد جلد از جلد بحال ہونی چاہئے، چین

Next Post

اعظم خان نے سائفر کےجھوٹے ڈرامے کا پول کھول دیا : فیصل کریم کنڈی

News Editor

News Editor

Next Post
فیصل کریم کنڈی

اعظم خان نے سائفر کےجھوٹے ڈرامے کا پول کھول دیا : فیصل کریم کنڈی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading