• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سراج الحق

الیکشن سے قبل معیشت کی بہتری کی باتیں کرنے والے نوشتہ دیوار پڑھ چکے، انہیں شکست نظر آ رہی ہے،سراج الحق

News Editor by News Editor
اکتوبر 3, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور ( نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ الیکشن میں التوا کی کوئی وجہ نہیں دیکھ رہے،اگر ایسا ہوا تو جماعت اسلامی بھرپور عوامی، جمہوری پرامن مزاحمت کا راستہ اختیار کرے گی،

الیکشن سے قبل معیشت کی بہتری کی باتیں کرنے والے نوشتہ دیوار پڑھ چکے، انہیں شکست نظر آ رہی ہے، معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے الیکشن التوا کی دلیلیں ماضی میں لگائے جانے والے ”انتخاب نہیں احتساب ”کے نعروں کا تسلسل ہے، سوال یہ ہے آئین کیا کہتا ہے؟ آئین پاکستان واحد ڈاکومنٹ ہے جس پر پوری قوم کا اتفاق ہے، اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

منصورہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھی دو صوبوں کی نگران حکومتیں آئین سے بالاتر کام کررہی ہیں، نگران حکومتوں کے پاس یہ مینڈیٹ بھی نہیں کہ بجلی ، گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کریں، یہ ماضی کی حکومتوں کا تسلسل اور آئی ایم ایف کے احکامات پر عمل پیرا ہیں جس کے نتیجہ میں عوام مشکل ترین حالات سے دوچار ہیں، لوگوں کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں، غریب اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج سکتا، گاڑی تو کیا موٹرسائیکل میں پٹرول ڈالوانا مشکل ہوگیا۔

چترال سے لے کر کراچی تک ہرشخص حالات کے رحم وکرم پر ہے، خودکشیوں اور نفسیاتی امراض میں اضافہ ہورہا ہے، خطرے والی بات یہ ہے کہ آنے والی حکومت کے لیے بھی آئی ایم ایف نے اہداف طے کیے ہیں، کیا حکمرانوں نے ہمیں عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بنایا ہے؟ ان حالات میں جماعت اسلامی مسلسل سڑکوں پر ہے اور عوام کے لیے حق مانگ رہی ہے، ہم نے لاہور،پشاور ، کوئٹہ میں گورنرہائوسز کے باہر دھرنے دیے، 6اکتوبر کو کراچی میں گورنر ہائوس کے باہر دھرنا ہوگا، ہم عوام کے لیے جدوجہد کسی صورت ترک نہیں کریں گے۔سراج الحق نے کہا کہ اسمگلنگ اور کرپشن کے خلاف کاروائی کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں، یہ ریاست اور اداروں کی ذمہ داری ہے، تاہم اس کا ہرگز مطلب الیکشن التوا نہیں۔

قوم اس لیے فوج سے محبت کرتی ہے کیونکہ وہ سرحدوں کی پاسدار ہے اور یہی فرض آئین پاکستان نے انہیںدیا ہے، اداروں کی بقا اور عزت بھی اسی میں ہے کہ وہ آئین کی پاسداری کریں۔ ملک چلانے کی ذمہ داری عوام کی طاقت سے اقتدار میں آنے والے لوگوں کے پاس ہے۔امیر جماعت کا کہنا تھا کہ نئی نسل انقلاب کی تلاش میں ہے، انقلاب اس اسلامی فلاحی پاکستان کی منزل کا حصول ہے جس کے لیے لاکھوں اسلامیان برصغیر نے قربانیاں دیں اور اس منزل کا راستہ جمہوری ہے۔

گزشتہ پانچ برسوں میں دو اتحادی حکومتیں کارکردگی کی بنیاد پر بری طرح ایکسپوز ہو گئیں،قوم نے سب کو آزمالیا، ملک پر 35 برس ڈکٹیٹروں نے حکومت کی، حکمران طبقات نے عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے ذاتی مفادات کا تحفظ کیا، جائدادیں خریدیں، دولت کے انبار اکٹھے کیے، وہ لوگ جو باربار باریاں لے چکے اب مزید باریوں کی تلاش میں ہیں، یہ ہمیشہ کی طرح قوم سے جھوٹے وعدے کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات اس لیے بھی ضروری ہیں کہ ان کی بنیاد پر پارلیمنٹ کا وجود عمل میں آئے، جس پر پوری دنیا اعتماد کرے اور جو معیشت و امن عامہ کی بہتری کے لیے سنجیدگی سے کام کرے۔

قوم کے پاس ووٹ کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہے ، ووٹر اپنے لیے اہل، ایماندار قیادت کا انتخاب کرے، آزمائے ہوئے کو مزید آزمانا آئندہ نسلوں کو غلامی میں دینے کے مترادف ہے، مومن ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں ڈسا جاتا، اب واحد آپشن اور بہتری کی امید جماعت اسلامی ہے۔امیر جماعت نے کہا کہ پاکستان کی نظیر دنیا کے چند ممالک کی ہے جہاں اقتدار کی آڑ میں پیسہ بنایا جاتا ہے، جہاں عوام غریب تر اور حکمرانوں کی بیرون ملک جائدادیں ہیں۔

پڑوسی ملک بھارت کے حکمرانوں کو ہی لے لیجیے ، ہمیں معلوم ہے کہ لال بہادر شاستری وزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے کے بعد گاڑی خریدنے کی تلاش میں تھے تاکہ گھر کا خرچ چلاسکیں، اوباما صدارت سے الگ ہوکر یونیورسٹیوں میں لیکچر دے رہے ہیں، ایسی سیکڑوں مثالیں ہیں، جو امیر ترین ممالک کے حکمرانوں کی دی جاسکتی ہیں، ہمارے ہاں جو شخص اقتدار سے الگ ہوتا ہے وہ بیرون و اندرون ملک وسیع جائدادوں کا وارث بن جاتا ہے۔ مافیا بڑی سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی کرتے ہیں، ان پر سرمایہ کاری کرکے بعد میں کئی گنا وصول کیا جاتا ہے۔

جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے کسی لیڈر کا نام قرض لے کر معاف کروانے والوں میں نہیں، ہم سیاست کو کاروبار نہیں خدمت کے طور پر لیتے ہیں، ہم میں سے کسی نے توشہ خانہ لوٹا نہ ہمارا نام پنڈوراپیپر یا پانامہ لیکس میں آیا۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ کرپشن میں ملوث لوگوں سے اتحاد نہیں ہوگا، ہم نے منشور دے دیا، ہم ترازو کے نشان کے تحت الیکشن میں جائیں گے اور صرف اور صرف عوام سے اتحاد کریں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الیکشنامیر جماعت اسلامیسراج الحقمعیشتنوشتہ دیوار
Previous Post

برین ڈرین کو روکنے کیلئے پیشہ ور مہارت کے حامل افراد کے لیے ملازمت کے مسابقتی مواقع پیدا کرنا ضروری ہے، صدر علوی

Next Post

عامرخان کا سنی دیول کے ساتھ لاہور 1947 بنانے کا اعلان

News Editor

News Editor

Next Post
عامرخان

عامرخان کا سنی دیول کے ساتھ لاہور 1947 بنانے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading