• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home سائنس اور ٹیکنالوجی

سمندر کی گہرائی میں تیل کھانے والے بیکٹیریا دریافت

admin_qalam by admin_qalam
اپریل 20, 2019
in سائنس اور ٹیکنالوجی
0 0
0

کیمبرج: 

کرہِ ارض پر سمندر کے گہرے ترین مقام پر ایسے بیکٹیریا دریافت ہوئے ہیں جو تیل کے اجزا کو کھا کر اپنا پیٹ بھرتے ہیں۔

بحرالکاہل کے مقام پر ایک مشہور مقام ماریانا ٹرینچ ہے جس میں ایک گہری کھائی ہے۔ اس کی گہرائی 11 ہزار میٹر یا قریباً 36 ہزار فٹ ہے اور عین اسی مقام پر ماہرین نے عجیب و غریب بیکٹیریا دریافت کیے ہیں۔

کیمبرج یونیورسٹی کے ماہر پروفیسر ڈیوڈ لی اسمتھ نے یہ ٹرینچ دریافت کی ہے اور ان کا اصرار ہے کہ اب تک کی معلومات کے مطابق پورے کرہِ ارض کے مقابلے میں سب سے زیادہ تیل نگلنے والے بیکٹیریا ماریانا خندق میں ہی ملے ہیں۔

تیل ہو یا گیس دونوں ہی ہائیڈروجن اور کاربن ایٹموں پر مشتمل ہوتے ہیں اور قدرتی طور پر بعض خرد نامیے ان جیسے مرکبات کھا کر توانائی حاصل کرتے ہیں۔ 2010ء میں خلیجِ میکسیکو میں تیل کے بہاؤ کو کم کرنے کے لیے ایسے ہی بیکٹیریا کام آئے تھے جن کی بدولت خام تیل کو سادہ اجزا میں تقسیم کیا گیا تھا۔

اب ماریانا ٹرینچ کے یہ بیکٹیریا بھی عین وہی خواص رکھتے ہیں۔ سائنس دانوں نے سمندر کی سطح سے دوہزار میٹر، چار ہزار میٹر اور پھر چھ ہزار میٹر گہرائی میں جھانکا تو ہر جگہ ایسے بیکٹیریا کی بہتات دکھائی دی لیکن اس کی وجہ ایک اور ہوسکتی ہے جو بہت پریشان کن بھی ہے۔

رپورٹ کے ایک اور مصنف نکولائی پیڈنچوک کے مطابق چونکہ یہ بیکٹیریا تیل کو بطور غذا استعمال کرتے ہیں تو اس سے ظاہر ہوا ہے کہ سمندروں کی گہرائی تک تیل یا اس کے اجزا سرایت کررہے ہیں جو ایسے بیکٹیریا کی افزائش کررہے ہیں۔

تاہم انسانی آلودگی کے ساتھ ساتھ اس کی ایک اور وجہ بھی ہوسکتی ہے۔ وہ یہ ہے کہ انہی گہرائیوں میں بعض بیکٹیریا ایسے بھی ہیں جو ڈیزل ایندھن سے ملتے جلتے ہائیڈرو کاربنز تیار کررہے ہیں۔ اس سے قبل سمندری الجی کو بھی عین یہی کام کرتے دیکھا گیا ہے۔

ماہرین نے اگرچہ اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت کو لازمی قرار دیا ہے لیکن ان کا خیال ہے کہ پانی کی اس گہرائی میں شدید دباؤ سے نبرد آزما ہونے کے لیے بیکٹیریا خود کو بدل کر ہائیڈرو کاربنز کھانے لگے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Previous Post

دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور انجن والے طیارے کی پہلی پرواز مکمل

Next Post

چین نے پانی اور زمین پر چلنے والی دنیا کی پہلی ڈرون کشتی تیار کرلی

admin_qalam

admin_qalam

Next Post

چین نے پانی اور زمین پر چلنے والی دنیا کی پہلی ڈرون کشتی تیار کرلی

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading