نیویارک(انٹرنیشنل نیوز)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا میں ایٹمی جنگ شروع ہونے کا سنگین خدشے کا اظہار کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دنیا میں ایٹمی جنگ شروع ہونے کے سنگین خدشے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کو ختم کرنا بدستور اقوام متحدہ کی اہم ترین ترجیح ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا اس وقت جب بعض ممالک ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں تو اس کرہ ارض پر ایٹمی جنگ کا سایہ دوبارہ ظاہر ہوگیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اس سنگین خدشے کو روس یوکرین تنازع کو لے کر مختلف عالمی رہنماوں کے بیانات اور شمالی کوریا، جاپان، امریکا تعلقات اور دھمکیوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔