• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
جلیل عباس جیلانی

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کرتا،وزیر خارجہ

News Editor by News Editor
ستمبر 23, 2023
in پاکستان
0 0
0

نیویارک(نمائندہ خصوصی)نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کرتا، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کی دہشتگردی عالمی سطح پر بے نقاب ہوچکی ہے،

توقع ہے افغان حکومت ہر اْس گروپ کیخلاف کارروائی کرے گی جو پاکستان اور خطے کیلئے خطرہ ہے،پاکستان میں نگراں حکومت کا مقصد ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔یو این ہیڈ کوارٹرز میں نیوز کانفرنس کے دوران نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جبکہ نگراں وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں جو مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل چاہتا ہے۔

جلیل عباس نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے یو این قراردادوں کی خلاف ورزی کی، ہم بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن وہ مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے خطے کے دیگر ملکوں کی خود مختاری پر حملے کرتا رہا ہے، کینیڈا کے کیس میں بھارتی دخل اندازی دنیا میں کھل کر سامنے آگئی۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں نگراں وزیراعظم نے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں، اجلاس میں نگراں وزیراعظم نے مختلف امور پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے معاشی بحالی سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جس ماحولیاتی امداد کا عالمی وعدہ کیا گیا تھا وہ ملنا شروع نہیں ہوئی،جو کر رہے ہیں ہم اپنے وسائل سے کررہے ہیں، اْمید ہے عالمی امداد جلد ملنا شروع ہوجائے گی۔

جلیل عباس نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطین سے متعلق واضح موقف دیا، او آئی سی میٹنگز میں یہ تاثر نہیں ملا کہ کسی بھی مسلم ملک نے فلسطینیوں کو چھوڑ دیا ہو۔ او آئی سی اجلاسوں میں فلسطینیوں کے ساتھ مضبوط یکجہتی کا اظہار کیا گیا، ایشیا پیسیفک خوش حال خطہ ہے، ہم چاہتیہیں یہ ایسے ہی پْرامن رہے تاکہ علاقائی معیشت ترقی کر سکے۔جلیل عباس جیلانی نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم ایشیا پیسیفک کے مسئلے میں کوئی سائیڈ لینا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے افغان حکومت ہر اْس گروپ کیخلاف کارروائی کرے گی جو پاکستان اور خطے کیلئے خطرہ ہے، افغانستان اس بات کا پابند ہے کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔جلیل عباس نے کہا کہ افغان عبوری حکومت نے ایک بار پھر یقین دہائی کرائی کہ ان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں نگراں حکومت کا مقصد ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ایشیا پیسیفکجلیل عباس جیلانیدہشت گردی
Previous Post

بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں بلکہ اس کا اسپانسر ہے: صائمہ سلیم

Next Post

ذخیرہ اندوزوں، اور ڈالر مافیا کیخلاف کارروائی کے نتیجہ میں چینی اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، وزیر اعظم

News Editor

News Editor

Next Post
انوار الحق کاکڑ

ذخیرہ اندوزوں، اور ڈالر مافیا کیخلاف کارروائی کے نتیجہ میں چینی اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading