لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے منصور رانا کو قومی ٹیم کا منیجر برقرار رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منصور رانا افغانستان کے خلاف سیریز میں فرائض انجام دیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے مقامی کوچنگ اسٹاف کا پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے عبوری کوچ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شارجہ میں کھیلی جائے گی۔پاکستان اور افغانستان ٹی ٹونٹی سیریز 24مارچ سے شروع ہوگی، سیریز کا دوسرا میچ 26اور تیسرا 27مارچ کو کھیلا جائے گا۔