ڈھاکہ ( سپورٹس ڈیسک) بنگلادیش نے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو 546 رنز سے ہرا دیا۔بنگلادیش کے 662رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم 115رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
افغانستان کے رحمت شاہ 30 اور کریم جنت 18رنز بنا کر نمایاں رہے۔میزبان ٹیم کے تسکین احمد نے 4اور شرف الاسلام نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 382 رنز بنائے تھے جبکہ افغانستان کی ٹیم 146 رنز پر آل آئوٹ ہو گئی تھی۔
دوسری اننگز میں بنگلادیش نے 425 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی اور مہمان ٹیم کو 662 رنز کا ہدف دیا تھا۔میزبان ٹیم کی جانب سے دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے نجم الحسین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
٭٭









