• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
افغانستان

افغانستان نے ورلڈ کپ 2023 کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاع چیمپیئن انگلینڈ کو شکست دیدی

News Editor by News Editor
اکتوبر 16, 2023
in کھیل
0 0
0

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)افغانستان نے ورلڈ کپ 2023 کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاع چیمپیئن اور فیورٹ انگلینڈ کو شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی، افغانستان کی ٹیم نے 284رنز بنا ئے ، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 40.3اور ز میں 215رنز پر ڈھیر ہوگئی ،افغانستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی، ہیری بروک 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،افغانستان کی جانب سے مجیب اور راشد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں ،محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

بھارتی شہر نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔افغانستان نے اننگز کا آغاز کیا تو رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے عمدہ کھیل کرتے ہوئے ابتدائی اوورز میں انگلش بلے بازوں کو وکٹ سے محروم رکھا۔دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے محض 16 اوورز میں 114 رنز کی شراکت قائم کی، خصوصا رحمن کا انداز خاصا جارحانہ رہا جنہوں نے نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام انگلش بائولرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب عادل رشید کی گیند پر 28 رنز بنانے والے ابراہیم آسان کیچ دے بیٹھے لیکن افغان ٹیم کو اصل دھچکا اگلے اوور میں لگا۔اپنا 100واں ون ڈے میچ کھیلنے والے رحمت شاہ اس اننگز کو یادگار نہ بنا سکے اور صرف 3 رنز بنانے کے بعد عادل رشید کی دوسری وکٹ بن گئے۔اگلی ہی گیند پر رحمن اللہ گرباز نے ایک خطرناک رن لینے کی کوشش کی لیکن وہ کریز میں پہنچنے میں ناکام رہے اور 80 رنز بنانے کے بعد رن آٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

122 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد کپتان حشمت اللہ شاہدی کا ساتھ دینے عظمت اللہ عمر زئی آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 152 تک پہنچا دیا تاہم اسی اسکور پر چھکا مارنے کی کوشش میں عظمت اللہ بانڈری پر آسان کیچ دے بیٹھے۔جو روٹ نے افغان کپتان کو بولڈ کر کے اپنی ٹیم کو پانچویں کامیابی دلائی جبکہ محمد نبی کا بھی وکٹ پر قیام مختصر رہا جو صرف 9 رنز بنا سکے۔اختتامی اوورز میں افغان اسپنرز راشد خان اور مجیب الرحمن نے اکرام علی خیل کے ہمراہ ذمے دارانہ کھیل پش کیا جس کی بدولت افغانستان کی ٹیم 284 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔اکرام نے 58 رنز کی باری کھیلی جبکہ راشد نے 23 اور مجیب نے 28 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ نبھایا۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بالر رہے جبکہ مارک وڈ نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں فضل الحق کی اندر آتی ہوئی گیند پر جونی بیئراسٹو ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔اس مرحلے پر ڈیوڈ ملان کا ساتھ دینے جو روٹ آئے اور دونوں مل کر اسکور کو 33 تک پہنچا دیا لیکن اسی مرحلے پر مجیب الرحمن نے روٹ کو بولڈ کر کے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی۔

ملان اور ہیری بروک نے مل کر اسکور کو 68 تک پہنچایا لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، محمد نبی کی سلو گیند پر ملان کور میں کھڑے فیلڈر کو آسان کیچ دے بیٹھے۔ابھی انگلش ٹیم اس نقصان سے سنبھلی کی کوشش کر ہی رہی تھی کہ نوین الحق نے خوبصورت ان سوئنگ گیند پر انگلش کپتان کو بولڈ کر کے عالمی چیمپیئن کو چوتھا نقصان پہنچایا۔لیام لیونگسٹن کا بھی وکٹ پر قیام مختصر رہا اور 10 رنز بنانے کے بعد وہ بھی راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

دوسرے اینڈ سے ہیری بروک ڈٹے رہے اور عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن دوسرے اینڈ سے محمد نبی نے ایک اور وار کرتے ہوئے سیم کرن کا کام تمام کردیا۔کرس ووکس نے بروکس کے ساتھ مل کر اسکور کو 160 تک پہنچایا لیکن مجیب کی اندر آتی ہوئی ایک گیند پر ووکس اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے تاہم انگلینڈ کی میچ جیتنے کی امیدوں کو سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ہیری بروک 61 گیندوں پر 66 رنز بنانے کے بعد مجیب کی تیسری وکٹ بن گئے۔

8 وکٹیں گرنے کے بعد عادل رشید کا ساتھ دینے مارک وڈ آئے اور دونوں نے 10ویں وکٹ کے لیے 29 رنز کی شراکت قائم کی لیکن راشد نے اپنے ہم نام کو نبی کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔افغانستان کو آخری وکٹ اور یادگار فتح کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور 215 کے اسکور راشد خان نے وڈ کو بولڈ کر کے انگلش بیٹنگ لائن کی بساط لپیٹ دی۔افغانستان کی جانب سے مجیب اور راشد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نبی نے دو وکٹیں لیں۔مجیب اور راشد کو ان کی عمدہ بالنگ کے ساتھ ساتھ قیمتی رنز بنانے پر میچ کا بہتین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: افغانستانانگلینڈنئی دہلیوکٹ
Previous Post

بھارت سے شکست، بابر نے انسٹا پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کر دیا

Next Post

ویرات کوہلی کا بابر اعظم کو تحفہ، وسیم اکرم برس پڑے

News Editor

News Editor

Next Post
وسیم اکرم

ویرات کوہلی کا بابر اعظم کو تحفہ، وسیم اکرم برس پڑے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading