ویٹی کن سٹی (انٹرنیشنل نیوز)مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے کہا ہے کہ افریقی حکومتیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے سمندر دوبارہ موت کا تھیٹر نہ بن جائے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسیس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یورپی اور افریقی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ شمالی افریقا کے صحرائی علاقوں میں پھنسے تارکین وطن کی مدد کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے سمندر دوبارہ موت کا تھیٹر نہ بن جائے۔









