لاہور( شوبز ڈیسک)نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے سینئراداکار سہیل احمد کو فنکاروں کا ”ریسکو 1122” قرار دیدیا ۔ افتخار احمد نے بتایا کہ میں نے اپنے موبائل میں سہیل احمد کا نمبر ان کے نام کی بجائے 1122کے نام سے محفوط کیا ہوا ہے ۔
میں بر ملا کہتا ہوں کسی بھی فنکار کو کسی بھی وقت مشکل پڑ جائے وہ سہیل احمد کو فون کرے وہ ضرور فون اٹھائیں گے ، آپ رات کے کسی پہر بھی انہیں فون کر کے دیکھ لیں وہ فون اٹھائیں گے اور خیریت پوچھیں گے۔ انہیں اپنی مشکل بتائیں اگلے 15منٹ میں آپ کا مسئلہ ان شااللہ حل ہو چکا ہوگا ۔