• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home سائنس اور ٹیکنالوجی
کوانٹم چپس

اعلیٰ چپس ٹیکنالوجی کے حوالے سے چین کی تیز رفتار ترقی، کوانٹم چپس کی ڈیوائسز میں اہم پیش رفت

News Editor by News Editor
جنوری 11, 2023
in سائنس اور ٹیکنالوجی
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)حالیہ دنوں چین کی جانب سے کوانٹم چپس کی تیاری کے لئے ایم ایل ایل اے ایس 100 .لیزر اینیلنگ ڈیوائس کی تحقیق میں کامیابی کا اعلان کیا گیا ۔یہ کوانٹم چپس کی تیاری کے لئے درکار ڈیوائسز کے شعبے میں چین کی ایک اور اہم پیش رفت ہے۔

یادر ہے کہ گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں چینی کمپنی ہوا وے اور بائی دو نے کوانٹم چپس کے پیٹنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ چین کی ایک اور کمپنی نے بھی ملک میں کوانٹم چپ کی ڈیزائننگ کے لئے کیو ای ڈی اے انڈسٹریل سافٹ ویئر جاری کیا تھا۔چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کی جانب سے کواٹنم چپ کے حوالےسے اہم پیش رفت ، چپس کی صنعت کے عالمی منظر نامے کو تبدیل کر سکتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اس پیش رفت کا اعلان ملکی اور غیرملکی حلقوں میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اس وقت پوری دنیا سلیکون پر مبنی چپس استعمال کرتی ہے جس کی طبیعیاتی حد سائنسدانوں کے مطابق ایک نینو میٹر تک ہے۔دوسری جانب کوانٹم چپس کو مستقبل کی چپس سمجھا جاتا ہے جس کی کارکردگی سلیکون چپس سے ایک ہزار گنا زائد ہے جبکہ توانائی کا استعمال بھی سلیکون چپس کا صرف ہزارواں حصہ ہے۔تا حال ، چین نے درمیانے درجے کی سلیکون چپس کی ٹیکنالوجی اور تیاری میں کامیابی حاصل کی ہے، لیکن اعلیٰ درجے کی سلیکون چپس کی ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر اور مینو فیکچرنگ کی ڈیوائسز پر بدستور مغرب قابض ہے اور چین پر سخت پابندیاں بھی عائد کر رہا ہے۔حالیہ سالوں میں ہوا وے کمپنی کا موبائل فون کاروبار بھی اسی وجہ سے شدید متاثر ہوا۔کوانٹم چپس کے شعبے میں چین کی حاصل شدہ پیش رفت نہ صرف سائنسی ترقی کا فطری نتیجہ ہے بلکہ مغربی ٹیکنالوجی کی ناکہ بندی کے تناظر میں چین کا اپنا راستہ تلاش کرنے کا جواب بھی ہے۔

امریکہ کی جانب سے چین کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ، کوئی نئی بات نہیں ہے۔ بل گیٹس نے اس حوالے سے بار ہا خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چینی ہائی ٹیک کمپنیوں پر امریکہ کے تعزیری اقدامات بےوقوفی کے مترادف ہیں، جس کا فائدہ تو شائد محدود ہو ، ہاں مگر منفی اثرات زیادہ مرتب ہوں گے۔ایسے اقدامات کے ردعمل میں چین نہ صرف مزید عزم سے اپنی سائنسی ترقی کو فروغ دے گا بلکہ مضبوط سے مضبوط تر بھی ہوتا جائےگا ،اور حقیقت بھی یہی ہے۔سرنگ بورنگ کے لئے شیلڈ مشین اس کی ایک اچھی مثال ہے۔ایک زمانے میں چین کے لیے مغربی ساختہ شیلڈ مشین دستیاب نہیں تھی اور اسے خود تحقیق کرنا پڑا۔ بعد ازاں ، جب چینی ساختہ جدید تر ین شیلڈ مشین وجود میں آئی تو عالمی مارکیٹ میں اس مشین کی قیمت میں زمین اور آسمان کا فرق اور کمی دیکھنے میں آئی۔چپس صنعت کا مستقبل بھی اسی طرف جا رہا ہے۔ امریکہ کی جانب سے چین پر ٹیکنالوجی کی بندشیں مزید بڑھانے اور چینی چپس کی ترقی کے ساتھ ساتھ اب چپس کی عالمی صنعت بڑی تبدیلیوں سے دو چار ہے۔

امریکی میڈیا بلومبرگ کے اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار بائیس میں امریکہ کے چپس اینڈ سائنس ایکٹ کے نفاذ کے بعد چپس کی عالمی صنعت کو شدید نقصانات پہنچے ہیں۔ صرف امریکہ ہی میں لسٹڈ کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو میں دس اعشاریہ سات ٹریلین یوان کی کمی دیکھی گئی۔کہا جا سکتا ہے کہ غرور کا سر نیچا ۔

حالیہ سالوں میں چینی صنعتی اداروں میں سائنسی تحقیق کے لئے سرمایہ کاری کو نمایاں فروغ ملا ہے۔یورپی کمیشن کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ دو ہزار بائیس میں صرف ایک چینی کمپنی ہوا وے ہی نے سائنسی تحقیق کے لئے ایک اعشاریہ تین آٹھ کھرب یوان خرچ کیے جو پوری دنیا میں چوتھے نمبر پر تھا۔ایک کہاوت ہے کہ جتنا گُڑ ڈالو گے ،اُتنا میٹھا ہو گا ، سو ان کوششوں کے ثمرات بھی ضرور برآمد ہوں گے ۔

ایک جرمن نیٹیزن کا کہنا ہے کہ کوانٹم چپس ٹیکنالوجی کی بدولت چین نہ صرف دباؤ کی صورتحال سے خود باہر نکل آئے گا بلکہ مستقبل میں چپس مارکیٹ کا نیا رہنما بھی بن سکتا ہے۔اس بیان کی تائید یہاں سے بھی ہوتی ہے کہ چپس سازی کے شعبے میں اجارہ داری کی حامل نیدرلینڈ کی کمپنی اے ایس ایم ایل نے حال ہی میں امریکی دباؤ کے باوجود اعلان کیا ہے کہ وہ چین کو لیتھوگرافی مشین دوبارہ برآمد کرےگی۔ظاہر ہے کہ جب چین میں کوانٹم چپس کی وسیع پیمانے پر تیاری کامیاب ہوگی تو تب نیدرلینڈ کی لیتھوگرافی مشین کی مارکیٹ ویلیو بالکل ختم ہو کر رہ جائے گی۔

ہوا وے کی ترقی درحقیقت چین کی سائنسی ترقی کا ایک نمونہ ہے۔گزشتہ عشرے میں چین نے ہائی ٹیک شعبے میں بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، بےدو سیٹلائٹ کا نیٹ ورک، خلائی اسیٹیشن کا قیام ، ہائپر سونک میزائل،برقی مقناطیسی اخراج وغیرہ وغیرہ۔چین کی یہ سائنسی تکنیکی کامیابیاں واضح ثبوت ہیں کہ امریکہ اور مغرب کی جانب سے چین پر سائنس و ٹیکنالوجی کی ناکہ بندی چین کی ترقی کو ہرگز نہیں روک سکتی ہے۔دراصل ، مغرب کی ناکہ بندی اپنے دروازوں کو بند کرنے کی نئی شکل ہے اور جو حقیقی معنوں میں بند ہوگا، وہ چین نہیں ہوگا ،بلکہ خود مغرب ہی ہوگا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینکوانٹم چپس
Previous Post

پنجاب بھر میں گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کی کمی

Next Post

پاکستان اور چین کا تعاون تسلسل سے جاری

News Editor

News Editor

Next Post
پاکستان اور چین

پاکستان اور چین کا تعاون تسلسل سے جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading