پشاور (کورٹ نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے پر عائد پابندی کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل، پی سی ایل اور ای سی ایل سے نکال دیا جائے، درخواست گزار کو بیرون ملک سفر کرنے دیا جائے۔
٭٭٭٭٭