• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
رانا ثناء اللہ

اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر پرویز الٰہی آئینی طور پر وزیر اعلی نہیں رہے’رانا ثناء اللہ

News Editor by News Editor
دسمبر 22, 2022
in پاکستان
0 0
0

لاہور ( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر چودھری پرویز الٰہی آئینی طور پر وزیر اعلی نہیں رہے،گورنر کو نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے شیڈول دینا ہوگا،فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر گورنر وفاقی حکومت کو گورنر راج کے لیے لکھ سکتا ہے،

گورنر پر آرٹیکل چھ کا اطلاق ایک بے تکی بات ہے،گورنر آئین کی طرف سے دیے گئے اختیارات کا استعمال کر رہے ہیں، صدر وزیر اعظم کی ہدایت کے بغیر کوئی کارروائی نہیں کر سکتے،ہم نے الیکشن سے فرار کی کوشش نہیں کی، بلکہ بھرپور تیاری کر رکھی ہے، نواز شریف اپنی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان خود کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گورنر کو آئینی طور پر یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کو کسی بھی وقت اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیںاور آئین میں درج ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووت نہ لے یا ووت لینے میں ناکامی کی صورت میں وہ وزیر اعلیٰ برقرار نہیں رہ سکتے ۔ اس لیے گورنر کا طلب کردہ اجلاس نہ ہونے یا اس میں ووٹ نہ لینے کی بنیاد پر پرویز الٰہی آئینی طور پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ نہیں ہیں ۔گورنر پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن صرف ایک رسمی کارروائی ہے اور میرے خیال میں جتنی بھی جلدی جاری ہو جائے وہ بہتر ہے ۔انہوں نے پی ٹی آئی کی طرف سے ہنگامہ آرائی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف والوں نے پچھلے چھ سات ماہ میں اسلام آباد میں بھی ہنگامہ برپا کرنے کی کوششیں کی ہیں تو اب بھی کچھ کریں گے تو پورا بندوبست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا تو اس کے بعد اب نئے وزیر اعلیٰ کا الیکشن ہونا ہے ۔ آئین کے مطابق گورنر کو شیڈول بھی ساتھ ہی دینا پڑے گا ۔ تو اس لیے اگر گورنر نے وقت لیا تو کوئی بڑی بات نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی بحران نہیں ہے ایک آدمی جو خود اعلان کر رہا تھا کہ میری پارلیمانی پارٹی یا ہمارے 99فیصد لوگ اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں ہیں لیکن میں ایک مہینہ پہلے ہی سمری دستخط کر کے دے آیا تو ایسی صورتحال میں گورنر کا فرض ہے کہ ایسے وزیر اعلیٰ سے کہیں کہ اگر آپ اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں تو اس سے پہلے اعتماد کا ووٹ لیں ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب آئین کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کر رہے ہیں، جیسے ہی گورنر پنجاب آرڈر جاری کریں گے اس پر عمل درآمد کروائیں گے، فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں گورنر وفاقی حکومت کو صوبے میں گورنر راج لگانے کا کہہ سکتا ہے اور ان کے تحریر کرنے پر وفاقی حکومت کابینہ کی منظوری سے صدر مملکت کو ایڈوائس بھیج سکتی ہے اور وہ اس پر عملدرآمد کے پابند ہیں اور گورنر راج لگ سکتا ہے ۔

یا دوسری صورت میں پارلیمنٹ ریزولوشن کر سکتی ہے اور پھر دو ماہ کے لئے گورنر راج لگ جائے گا اور دو ماہ کے بعد دوبارہ ریزولوشن کیا جاتا ہے تو پھر وہ چھ ماہ کے لئے بڑھ سکتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئین جب گورنر کو اختیار دیتا ہے تو پھر آرٹیکل 6کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔گورنر پر آرٹیکل چھ کا اطلاق ایک بے تکی بات ہے،گورنر آئین کی طرف سے دیے گئے اختیارات کا استعمال کر رہے ہیں، صدر وزیر اعظم کی ہدایت کے بغیر کوئی کارروائی نہیں کر سکتے۔انہوںنے کہا کہ قانونی طور پر اسمبلی کا اجلاس جب بھی ہو گا، پہلا کام وزیرِ اعلی کا انتخاب ہے۔نئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے تاحال وزیر اعلیٰ کے بارے میں غور نہیں کیا مگر میں سمجھتا ہوں کہ حمزہ شہباز ہمارے پارلیمانی لیڈر ہیں اور قائد حزب اختلاف بھی ہیں اور وہ پارلیمانی پارٹی کو بڑی اچھا طرح چلا رہے ہیں۔میرے خیال میں ہمارے وزیر اعلیٰ کے امیدوار وہی ہوں گے باقی ہماری لیڈر شپ جو فیصلہ کرے گی ۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش نہیں کی، الیکشن کی بھرپور تیاری کر رکھی ہے، نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے تاریخیں دینے کو مناسب نہیں سمجھتا، نواز شریف ہمارے قائد ہیں انہوں نے جب بھی وطن واپس آنا ہوا اس کی تاریخ وہ خود دیں گے لیکن ہم نے ان کے استقبال کی بھی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اعتماد کا ووٹپرویز الٰہیوزیر اعلیوفاقی حکومتوفاقی وزیر رانا ثناء اللہ
Previous Post

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے براستہ دبئی کراچی پہنچ گئی

Next Post

بلاول بھٹو کی گرفتاری کی خبریں جھوٹ اور حقائق کے منافی ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

News Editor

News Editor

Next Post
ترجمان دفتر خارجہ

بلاول بھٹو کی گرفتاری کی خبریں جھوٹ اور حقائق کے منافی ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading