اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی ۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک قابل اور سینئر قانون دان ہیں۔
انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں انصاف فراہم کرنے والے ادارے مزید فعال انداز میں کام کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کی بقا اور استحکام کے لیے پارلیمان، عدلیہ اور ایگزیکٹو کا ملکر کام کرنا ضروری ہے۔