میڈرڈ: ہالی ووڈ اور اسپین کی معروف اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی 42 برس کی عمر میں کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ گزشتہ کئی دنوں سے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
ویرونیکا ایچیگوئی نے متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا اور بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈ بھی حاصل کیے۔ وہ نہ صرف اسپین بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی فنی صلاحیتوں کے باعث شہرت رکھتی تھیں۔
2024 میں ان کی آخری فلم Artificial Justice ریلیز ہوئی تھی جس میں انہوں نے ایک جج کا کردار نبھایا تھا۔ یہ فلم عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے اثر و رسوخ پر مبنی ایک سنسنی خیز کہانی تھی، جو ناظرین میں بے حد مقبول ہوئی۔









