سیکرٹری اطلاعات

اسٹیج ڈرامے کی بہتری کیلئے سیکرٹری اطلاعات کی زیر صدارت اہم اجلاس

لاہور(شوبز نیوز)اسٹیج ڈرامے کی بہتری اور دیگر امور کے حوالے سے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب سید طاہر ہمدانی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں معروف فنکار وںوسیم عباس، نسیم وکی، ناصر چنیوٹی، سلیم البیلا، آغا ماجد، قیصر جاوید اور قیصر پیا سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔میٹنگ میں اسٹیج ڈراموں کے معیار، نئے منصوبوں اور فنکاروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ دس محرم الحرام کے بعد الحمرا کے میںباقاعدہ اسٹیج ڈراموں کا آغاز کیا جائے گا۔فنکاروں نے ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں