پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے مزید 599 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔
مارکیٹ کا آغاز 293 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 116,683 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ دن بھر کی تیزی کے بعد مارکیٹ 116,989 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچی۔
گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آئی تھی، جہاں انڈیکس نے 115,000 اور 116,000 کی اہم سطحیں عبور کی تھیں۔
مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معیشت سے متعلق مثبت خبروں کا عکس ہے۔