• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
نگران حکومت

اسمگلنگ اور غیر ملکی کرنسی کی غیرقانونی تجارت پاکستان کے وجود کے لیے خطرہ ہے، نگراں وزیر اعظم

News Editor by News Editor
اکتوبر 10, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اسمگلنگ اور غیر ملکی کرنسی کی غیرقانونی تجارت پاکستان کے وجود کے لیے خطرہ ہے، مقامی حکام کی ملی بھگت سے اسمگل شدہ ایرانی تیل کی 27ہزار گاڑیاں روزانہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہو رہی تھیں۔

ان گاڑیوں کے داخلے کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو سوا لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے فی گاڑی رشوت دی جا رہی تھی۔ ڈپٹی کمشنر اسمگلنگ میں کردار ادا کرنے والوں کو بھی شیئرز دے رہے تھے، ان گاڑیوں کی سرحد پار سے غیر قانونی نقل و حرکت تقریبا بند ہو چکی ہے، اگرچہ ابھی تک مکمل طور پر یہ اسمگلنگ نہیں رکی، عسکری اور سول قیادت نے اسمگلنگ کے خلاف فیصلہ کن مہم شروع کی، گزشتہ تین سال میں یہ ایسی دوسری مہم ہے لیکن اس بار کریک ڈاون شدید تھا۔

یہ میرا فیصلہ تھا کہ ایرانی تیل کی پاکستان اسمگلنگ کو روکا جائے جس پر پاک فوج نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن شروع کیا ،سینئر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم نے کہاکہ اگست سے پہلے ایرانی تیل کی اسمگلنگ کو بہت سے لوگ قانونی سمجھتے تھے۔ بے روزگاری کو بلوچستان میں اسمگلنگ کے جاری رہنے کی دلیل دی گئی ۔ جس کے لئے سرکاری ملازمتوںکو جان بوجھ کر خالی رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2020میں اس وقت کی حکومت نے بھی ایران سے مصنوعات کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا تھا، جس کا تخمینہ اس وقت سالانہ 2ارب ڈالر تھا۔ان کاکہنا تھا کہ بلوچستان کے راستے ملک کے دیگر حصوں میں اشیا کی غیر قانونی سپلائی کے راستے تین سال قبل بند ہو گئے تھے۔

اس کے نتیجے میں 1674غیر قانونی پی او ایل ریٹیل آوٹ لیٹس سیل کیے گئے، 1155ایف آئی آر درج کی گئیں اور کسٹمز ایکٹ کے تحت اثاثے منجمد کرنے کے لیے 781درخواستیں دائر کی گئیں،انہوں نے انکشاف کیا کہ صرف 11اشیا کی صورت میں قومی خزانے کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی مد میں تقریبا 3.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے موقع پر آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کرنسی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔ انہیں آگاہ کیا کہ پاکستان نے اپنے زرمبادلہ کے کم ذخائر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا عالمی قرض دہندہ پاکستان کو نیا قرض دے گا اگر انتخابات جنوری سے آگے جاتے ہیں،انہوں نے جواب دیا کہ امکان یہ ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ روابط رکھیں گے کیونکہ وہ دنیا بھر میں منتخب اور غیر منتخب دونوں حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کا موجودہ آئی ایم ایف پروگرام اگلے سال 12 اپریل کو ختم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امیروں پر ٹیکس لگانے کا سوال آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے نہیں اٹھایا تھا بلکہ میں نے انہیں بتایا کہ پاکستان اپنے امیر لوگوں پر ٹیکس لگائے گا،وزیراعظم نے کہا کہ میں وکلا ، ڈاکٹروں، صحافیوں،میڈیا مالکان اور ریٹیلرز پر ٹیکس لگانا چاہتا ہوں۔

سب کو واجب الادا ٹیکس دینے چاہئیں،فوج کے ماتحت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار کو ان علاقوں تک بڑھانے کے بارے میں جن کی گورننگ قانون میں تعریف نہیں کی گئی ہے کے سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ترمیم شدہ ایکٹ وفاقی حکومت کو گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے کونسل کے دائرے میں کسی بھی نئے علاقے کو لانے کا مینڈیٹ دیتا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ سپیشل سرمایہ کاری سہولت کونسل فولڈ میں نئے علاقوں کو لانے کے لیے ابھی تک کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

قانون کے مطابق سپیشل سرمایہ کاری سہولت کونسل ان شعبوں میں سرمایہ کاری اور نجکاری کی سہولت فراہم کرے گا، جن میں دفاع، زراعت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اسٹریٹجک اقدامات، لاجسٹکس، معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن اور توانائی شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کو روکنے کے لیے اس سال دسمبر تک اپنی پالیسی کا خاکہ بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تجاویز زیر غور ہیں جن میں نجی شعبے کے ساتھ رعایتی معاہدوں پر دستخط کرنا اور ان کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنا شامل ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسمگلنگغیر ملکی کرنسیغیرقانونی تجارتنگراں وزیر اعظم
Previous Post

صدر مملکت سے سینیٹر محمد علی درانی کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

Next Post

نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے دبئی سے خصوصی طیارہ بک کرالیا گیا

News Editor

News Editor

Next Post
نواز شریف

نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے دبئی سے خصوصی طیارہ بک کرالیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading