• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
عمران خان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا

News Editor by News Editor
مارچ 17, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے عمران خان کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس اسلام آباد نے استفسار کیا کہ درخواست پرکچھ آفس اعتراضات تھے وہ دور ہوگئے؟عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ بائیومیٹرک اعتراض دور کردیا گیا ہے، یہ بھی اعتراض تھا کہ جومعاملہ پہلے طے ہوچکا وہ دوبارہ کیسے سنا جاسکتا ہے، عدالت نے معاملہ طے نہیں کیا،ٹرائل کورٹ کو بھجوایا تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو کہا تھا کہ وہ انڈرٹیکنگ کے معاملے کو دیکھے۔وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ٹرائل کورٹ انڈرٹیکنگ سے مطمئن نہیں ہوئی، عمران خان خود رضاکارانہ طور پر عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، انڈرٹیکنگ ناصرف موجود ہے بلکہ ہم نے ایک اوردرخواست بھی دی ہے، ہم نے انتظامیہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی کہا ہے۔خواجہ حارث نے کہا کہ انڈرٹیکنگ کیساتھ وہ اقدامات بھی کیے کہ پتہ چلے عمران خان پیش ہونا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد عامرفاروق نے کہا کہ قانون کے سامنے سب برابرہیں، اب آپ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں اور یقین دہانی کرارہے ہیں؟

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عدالت وارنٹ معطل کردے تاکہ ہفتہ کو پیش ہوسکیں، عمران خان کی جانب سے عدالت پیش ہونے کی انڈرٹیکنگ اصل ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اگر انڈرٹیکنگ پرعمل نہ ہوتو اس کے نتائج ہوں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ہدایت دیں کہ عمران خان کو ہفتہ کو عدالت پیش ہونے کا موقع دیا جائے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور اسلام آباد پولیس سیکیورٹی مہیا کرنے کیلئے اقدامات کرے۔چیف جسٹس اسلام آباد نے ریمارکس دیئے کہ یہ جان لیں کہ یہ انڈرٹیکنگ عدالت کے سامنے بیان کے مترادف ہے، اس انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کی گئی تو اسکے نتائج ہوں گے، اگرخلاف ورزی کی گئی تو پھر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا اور اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ہفتہ کو عدالت میں خود پیش ہو جائوں گا، پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔عمران خان نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انڈر ٹیکنگ تسلیم کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

عمران خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میری گرفتاری عدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کی جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ سیشن کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی تھی۔عمران خان کی جانب سے درخواست میں آج ہی سماعت کی استدعا بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے گزشتہ روز عمران خان کی انڈر ٹیکنگ مسترد کردی تھی اور پولیس کو عمران خان کو گرفتار کر کے 18 مارچ کوپیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹعمران خانگرفتاری
Previous Post

تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کا مستقبل روشن ہے،وزیر خزانہ

Next Post

چین اور پاکستان کی دوستی کی قدر میں ایک بار پھر مزید اضافہ ہوا ہے،معاون خصو صی وزیر اعظم

News Editor

News Editor

Next Post
چین اور پاکستان

چین اور پاکستان کی دوستی کی قدر میں ایک بار پھر مزید اضافہ ہوا ہے،معاون خصو صی وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading