اسلام آباد(کورٹ نیوز )بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیل کے مطابق بانی اور بشری بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ کرا کے دینے کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ 20 مئی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا ، عدالت نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو وکالت ناموں پر دستخط کرا کے دینے کی ہداہت کی تھی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سیاسی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ہماری ٹیم اڈیالہ جیل کے باہر بار بار جاتی رہی لیکن سپرنٹنڈنٹ جیل نے وکالت ناموں پر دستخط کرا کے نہیں دئیے۔انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کریں۔