• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ، پاکستان لائے گئے بچے ماں کیساتھ پولینڈ بھیجنے کا حکم

News Editor by News Editor
دسمبر 28, 2022
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر ) ہائی کورٹ نے پاکستان لائے گئے بچوں کو ان کی ماں کے ساتھ پولینڈ بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے ای سی ایل سے نام ہٹا کر بچوں کے پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے قرار دیا کہ دونوں بچے اپنی ماں کے ساتھ پولینڈ جائیں گے۔ بچوں کی مائیں والد کی بچوں سے ملاقات میں سہولت دیں گی۔ بدھ کو پولینڈ کی 2 خواتین کی جانب سے اپنے بچوں کے والد کیخلاف حوالگی کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ اس موقع پر دونوں خواتین بچوں کے ساتھ عدالت میں موجود تھیں جب کہ پاکستانی شہری محمد سلیم، پولینڈ سفارت خانے کے حکام اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کے حکم پر ایف آئی اے نے بچوں اور والد کے پاسپورٹ حاصل کرلیے۔ سماعت کے آغاز پر پولش خواتین کے وکیل بیرسٹر عقیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو دو تین ہفتوں کے لیے پاکستان لایا گیا، لیکن واپس نہیں بھیجا گیا۔ بچے 7 سال سے ماں کے ساتھ اور پولینڈ کے شہری ہیں۔ پاکستان میں وزٹ ویزا پر آئے۔ وکیل کے مطابق پولینڈ میں دونوں خواتین نے کرمنل کمپلینٹس درج کروائیں۔ یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ بچے پولش عدالتی حکم پر ماں کے پاس تھے۔

بچوں کے ساتھ ان کے والد نے وعدہ کیا کہ قرآن پڑھنے کے بعد وہ ان کو پولینڈ بھیج دے گا۔ 14 ماہ کا عرصہ ماں نے بہت مشکل سے گزارا ۔وہ بے یارو مددگار تھیں۔ وکیل نے حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جسٹس خواجہ شریف نے 2010 میں اسی طرح کے ایک کیس میں پولش بچے واپس بھیجے۔ پاکستان کی فیملی کورٹس بھی کم عمر بچے ماں کے حوالے کرتی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ دونوں بچو ان کی پولش ماں کے حوالے کیے جائیں۔ پاکستانی شہری محمد سلیم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 7 سال سے زیادہ عمر کے بچوں سے عدالت رائے لے سکتی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ آخری دفعہ بچے کس کے پاس تھے۔

ماں یا باپ جو بھی قانونی گارڈین ہے عدالت اپنافیصلہ کردے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرے خیال میں 6 سال کے بچوں کا مذہب کیسے تبدیل کرایا جا سکتا ہے۔انہوں نے خود کہا کہ پولینڈ میں ان کے مابین طے تھا کہ وہ چرچ میں اور یہ مسجد میں بچے لے جایا کریں گے۔اس طرح پھر 18 سال کے بعد بچے خود طے کر لیں گے کہ انہوں نے کس طرف جانا ہے۔ عدالت نے دونوں بچوں کی ماں کو روسٹرم پر بلایا اور سوال کیا کہ کیا بچی کی والدہ نے نکاح سے پہلے اسلام قبول کیا، جس پر خاتون نے جواب دیا کہ میں نے 2005 میں نکاح کیا لیکن اسلام قبول نہیں کیا۔ عدالت نے دوسری خاتون سے پوچھا کہ کیا آپ کی سلیم کے ساتھ شادی تھی ؟، جس پر اس نے جواب دیا کہ میرا سلیم کے ساتھ نکاح نہیں تھا، نہ ہی اسلام قبول کیا،میں سلیم کے ساتھ بغیر نکاح لیونگ ریلیشن شپ میں تھی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بچے پولینڈ کے اسکول میں پڑھ رہے تھے؟، جس پر خواتین نےبتایا کہ بچے پولینڈ کے اسکول میں پڑھ رہے تھے۔ عدالت نے پوچھا کیا بچے پاکستان میں بھی پڑھ رہے ہیں جس پر وکیل نے جواب دیا کہ بچے گلریز میں اقرا چلڈرن اسکول راولپنڈی میں پڑھ رہے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے دونوں بچوں کو اپنے چیمبر میں بلایا۔ بعد ازاں عدالت نے محمد سلیم سے استفسار کیا کہ اگر بچے آپ کے پاس ہوں تو ماں کو کیا سہولت دیں گے؟، جس پر پاکستانی شہری نے کہا کہ جب بھی یہ (خواتین) کہیں گی، میں انہیں بچوں سے ملواں گا۔

عدالت نے خواتین سے پوچھا کہ اگر آپ کو بچے دیے جائیں تو کیا والد کو ملنے دیں گی، جس پر دونوں خواتین نے ہامی بھر لی۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں بچے ان کی پولش ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے ای سی ایل سے نام ہٹا کر بچوں کے پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ دونوں بچے اپنی ماں کے ساتھ پولینڈ جائیں گے۔ بچوں کی مائیں والد کی بچوں سے ملاقات میں سہولت دیں گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹبچوںپاکستانی شہریپولینڈماں
Previous Post

الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی تعداد کے مطابق حلقہ بندی کا پابند ہے، تحریری فیصلہ

Next Post

اسلام آباد ہائیکورٹ، نیب کو واپس کیے گئے ریفرنسز کی تفصیلات طلب

News Editor

News Editor

Next Post
اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ، نیب کو واپس کیے گئے ریفرنسز کی تفصیلات طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading