اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ، فارن فنڈنگ کیس میں چالان کی اسکروٹنی مکمل، سماعت7ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد(کورٹ نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ کیس کے چالان کی اسکروٹنی مکمل کر لی گئی اور کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں