غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے ایک طبی مرکز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 22 بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
خبریں بتاتی ہیں کہ بیت حنون اور بیت لاحیہ سے جبری طور پر بے دخل کیے گئے فلسطینی عارضی پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھے، جب اسرائیلی فضائی حملے نے انہیں نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کی تازہ ترین بمباری میں 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔
اسرائیل نے غزہ کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے اور رفح اور خان یونس کے علاقوں کو الگ کر کے انہیں "موراج کوریڈور” کا نام دے دیا۔
اسرائیلی فوج نے لبنان اور شام پر بھی فضائی حملے کیے ہیں۔ شام کے صوبے دارا میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے، جب کہ لبنان میں ہونے والے حملے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔