غزہ(انٹرنیشنل نیوز)غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا ہے، صیہونی فورسز نے جنین میں نہتے فلسطینیوں پر پھر بمباری کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی بمباری سے 5 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا مغربی کنارے اور جنین کوضم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا، اسرائیل کے قبضے اور فلسطینیوں کوان کی سرزمین سے بےدخلی کے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔









