• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مشعال ملک

اسرائیل نے فلسطین پر ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے، مشعال ملک

News Editor by News Editor
اکتوبر 25, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے، مودی حکومت کے ہندوتوا کی انتہا پسند پالیسی کے باعث کشمیری مسلمانوں کو ظلم و جبر کا سامنا ہے مہذب دنیا اس کا نوٹس لے۔

وہ بدھ کو روٹس انٹرنیشنل سکول و کالج میں محفل میلاد سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں نے بہت خوبصورت انداز میں نعت مقبول رسولۖپیش کی، اس کے لیے بچوں کے والدین اور اساتذہ کرام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ۖ جب دنیا میں آئے تو ہر طرف جہالت کا اندھیرا تھا، انہوں نے اپنی تعلیمات سے ان اندھیروں کو ختم کیا، حضرت محمد ۖکی تعلیمات اور زندگی نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ اس وقت فلسطین کے مسلمانوں کو انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہے، اسرائیل نے ان پر ظلم و جبر کی انتہاکر دی ہے، یہ وقت ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اور صحیح معنوں میں امن و رواداری چاہنے والی قومیں متحد ہو کر ان کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ کے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر بمباری انسانیت سوز ہے، مہذب دنیا اس کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی بھی ہے، مودی حکومت کے ہندوتوا عقائد کے باعث کشمیری مسلمانوں کو ظلم و جبر کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام کے اوپر ریسرچ کرنی چاہیے اور اس کے امن، مساوات اور رواداری کے پیغام کو پھیلائیں تاکہ دنیا میں امن ہو سکے۔

اس موقع پر انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگیوں میں حضرت خدیج الکبری اور حضرت فاطمہ کو رول ماڈل کے طور پر لیں اور اساتذہ اس میں اپنا کردار ادا کریں۔ محفل میلاد میں طالبات اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر روٹس سکول کے سی ای او وحید مشتاق اور سکول پرنسپل ثوبیہ جاوید بھی موجود تھیں۔ مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے طالبات کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسرائیلظلم و جبرفلسطینمشعال ملک
Previous Post

مغربی کنارے پر بھی اسرائیلی بمباری؛ مجموعی شہادتیں 5 ہزار 900 سے متجاوز

Next Post

نگران وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو آزاد جموں و کشمیر، کوئٹہ اور سندھ میں بجلی چوری روکنے کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت

News Editor

News Editor

Next Post
نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو آزاد جموں و کشمیر، کوئٹہ اور سندھ میں بجلی چوری روکنے کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading