تل ابیب(نیوز رپورٹر)اسرائیل نے حماس کے ساتھ تبادلے کے معاہدے کے تناظر میں فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق تبادلے کے معاہدے کے تحت رہا ہونے والی فلسطینی قیدیوں کو لے جانے والی بسیں دو اسرائیلی جیلوں سے نکل گئی ہیں۔
بسیں مقبوضہ مغربی کنارے کی عوفر جیل اور جنوبی اسرائیل کے نقب میں واقع کیٹزیوٹ جیل سے روانہ ہوئیں۔ اسرائیلی جیلوں میں قید 200 فلسطینیوں کو ہفتے کے روز ان چار اسرائیلی یرغمال خواتین کے بدلے میں رہا کیا جا رہا ہے جن کو پہلے حماس کی طرف سے رہا کیا گیا ہے۔
ریڈ کراس کی بسیں اسرائیلی عوفر جیل سے قیدیوں کو لے کر روانہ ہوئیں۔ اسرائیلی فورسز قیدیوں کے اہل خانہ کو دور رکھنے کے لیے جیل کے اردگرد تعینات کردی گئیں۔









