تل ابیب (نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی افواج غزہ کی پٹی کے 60 فیصد حصے پر کنٹرول رکھتی ہیں ۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ہم نے پوری دنیا کو وہ عظیم طاقت دکھائی ہے جو ہمارے لوگوں، ہماری ریاست اور ہماری فوج میں پوشیدہ ہے۔
ہم اپنے تمام قیدیوں کو گھر واپس لے آئے ہیں۔ آخری فرد تک کو واپس لائے ہیں۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ایسے تھے جو کہہ رہے تھے پیچھے ہٹ جا، پیچھے ہٹ جا! ہم پیچھے نہیں ہٹے۔ آج ہم 60 فیصد پر کنٹرول رکھتے ہیں اور کل ہم دیکھیں گے۔ن