غزہ میں جنگ اور نیتن یاہو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث اسرائیلی عوام شدید مالی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، لاکھوں خاندانوں کو روزانہ کے کھانے کے لیے خیراتی اداروں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن مائیر کوہن نے نیتن یاہو حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور غربت نے حد پار کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیراتی اداروں کے باہر کھانے کی قطاریں عام ہو چکی ہیں، اور حکومت کی ناکامی کے سبب ہزاروں افراد ایک وقت کا کھانا بھی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔
ایک مقامی خیراتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ہر تین میں سے ایک اسرائیلی خاندان انتہائی غربت کا شکار ہے، اور حکومت کی غزہ جنگ پر توجہ نے مقامی عوام کو بھوک اور معاشی بحران کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔