• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
مسجد اقصی

اسرائیل مسجد اقصی کے مرمتی کاموں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے،فلسطینی انتظامیہ

News Editor by News Editor
فروری 18, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک)مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے بعد محکمہ اوقاف کو مسجد اقصی اور حرم قدسی کے دیگر مقامات کی مرمت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اردن کے زیر انتظام مسجد اقصی کی تعمیر ومرمت کے ذمہ دار القدس اوقاف نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل مسجد اقصی کے مرمتی کاموں میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔یروشلم اوقاف کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب حال ہی میں مسجد اقصی پر گرنے والا بارش کا پانی مروانی نماز گاہ میں داخل ہوگیا۔ پانی داخل ہونے سے الغوانمہ کے گیٹ دیوار پر لگی ایک ٹائل گر گئی۔

یروشلم میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے اسرائیلی حکام پر مسجد اقصی کے مرمتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے اور تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ اسرائیل مسجد اقصی کے ہالوں، صحنوں اور 1333 سال قبل اموی دور میں تعمیر کردہ گنبد صخرہ میں مرمت میں رخنہ اندازی کررہا ہے۔مسجد اقصی جو 144 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے ایک اونچی پہاڑی پر واقع ہے اور یروشلم کے پرانے شہر کے قلب میں ٹھوس چٹانوں پر تعمیر کی گئی تھی۔یہ چار سطحوں پر مشتمل ہے۔ پہلی سطح پانی کے راستوں کے لیے۔ دوسری زمین کے لیے ہے جس میں مروانی صحن واقع ہے۔ تیسری قبلی نماز گاہ کے اوپر بنایا گیا ہے، جب کہ گنبد صخرہ چوتھی سطح پر کھڑا کیا گیا ہے۔

مسجد اقصی کو ٹھوس چٹانوں کے اوپر بڑے بڑے پتھروں سے بنایا گیا تھا، جو اسے طاقت، استحکام اور زلزلوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے، لیکن اس کی وقتا فوقتا دیکھ بھال کے کام اور بڑے پتھروں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کے لیے سینسر لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی حکام اب تک اسے نصب کرنے سے روکتے ہیں۔اگرچہ مسجد اقصی کی بحالی کے ذمہ دار مسجد کی عمارت کی پائیداری اور اس میں بحالی اور دیکھ بھال کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں، لیکن وہ اسرائیلی پولیس کی جانب سے تعمیراتی اور بحالی کے سامان اور آلات کے داخلے میں رکاوٹ بننے کی شکایت کرتے ہیں۔

مسجد اقصی میں تعمیر نو کمیٹی کے ڈائریکٹر بسام الحلاق نے بتایا کہ کمیٹی کو اسرائیلی حکام کو الاقصی میں کوئی بھی مواد یا سامان داخل کرنے کے لیے ایک درخواست جمع کرانی پڑتی ہے۔ اس کی منظوری کی ضرورت ہوتی مگر اسرائیلی انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لیتی ہے۔الحلاق نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی کی دیوار میں مشرقی اور شمالی اطراف سے بحالی کے کام کو روکنے کے بارے میں بھی شکایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دیوار کی مشرقی جانب کئی سالوں سے بحالی کا سامان نصب کیا گیا ہے، خاص طور پر رکاوٹوں کو برقرار رکھنے کے خلاف خبردار کیا گیا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسرائیلی قبضےمحکمہ اوقافمسجد اقصیمقبوضہ بیت المقدس
Previous Post

روس صرف ہتھیاروں کی زبان سمجھتا ہے، یوکرینی صدر

Next Post

سعودی وزیر خارجہ کا اپنی جرمن ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

News Editor

News Editor

Next Post
شہزادہ فیصل بن فرحان

سعودی وزیر خارجہ کا اپنی جرمن ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading