تل ابیب(انٹرنیشنل نیوز)اسرائیلی قابض فورسز کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، نابلس شہر پر دھاوا بول دیا، فائرنگ سے 9 فلسطینی زخمی ہوگئے، 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صہیونی قابض فورسز نے نابلس شہر میں آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، کئی گھروں کا محاصرہ کرلیا، گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 9 فلسطینی زخمی ہوگئے، دھماکا خیز مواد بھی پھینکا، زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔









