• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
نگران وزیر خارجہ

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا، پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، نگران وزیر خارجہ

News Editor by News Editor
اکتوبر 15, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے غریب عوام کی نسل کشی کررہا ہے ، غزہ میں لوگوں کے پاس پانی ہے نہ خوراک ہے، غزہ کے گھیراؤ کی مذمت کرتے ہیں،

اسرائیل فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے، پاکستان کی فلسطین کے حوالے سے پوزیشن ماضی سے پیوستہ ہے، موقف کوئی تبدیلی نہیں آئی ،ہم فلسطین کو فوری انسانی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، اسرائیل تاحال فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہا، اس حوالے سے مصری حکام سے رابطے میں ہیں،او آئی سی کا خصوصی اجلاس 18 اکتوبر کو جدہ میں ہوگا جس میں بحیثیت وزیر خارجہ پاکستان شرکت کروں گا، سی پیک کو سلو ڈاؤن نہیں کیا جائیگا،

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چینی صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، ملاقات میں چینی قیادت سے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا، ہمارے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔ اتوار کویہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل عباس نے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، فلسطین میں بہت افسوسناک صورتحال چل رہی ہے، وہاں لوگوں کے پاس کھانا، پانی نہیں ہے، فلسطین میں خواتین بچے، محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 70سال سے اسرائیل نے فلسطین میں جبری قبضہ کیا ہوا ہے، اسرائیل کی ظلم و بربریت پاکستان کیلئے ناقابل قبول ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل غزہ کے نہتے شہریوں پر بمباری کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کو عالمی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے، اسرائیل فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے۔جلیل عباس نے کہا کہ 18 اکتوبر کو او آئی سی کا ہنگامی اجلاس جدہ میں ہوگا، پاکستان کی طرف سے میں اجلاس کی نمائندگی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے اِس اجلاس کا واحد ایجنڈا یہی ہے کہ کس طرح اسرائیلی مظالم کو روکا جائے، فلسطینیوں کے حقوق کا کس طرح تحفظ کیا جائے، سیز فائر کس طرح کروایا جائے اور انتہائی ضروری انسانی امداد کس طرح وہاں پہنچائی جائے۔نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا، پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ فلسطین کی حق خود ارادیت کی حمایت کرنی چاہیے، پاکستان 1967 کے پہلے کے بارڈرز کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی اجلاس تمام حوالوں سے بہت بہترین فارم ہے، او آئی سی اجلاس کا مقصد تمام ممالک کا اسرائیل کے حوالے سے واضح مو قف لینا ہے۔جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہم فلسطین کو فوری انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، اسرائیل تاحال فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مصری حکام سے رابطے میں ہیں، دورہ سعودی عرب کے دوران خود وہاں کے ہم منصب سے ملاقات کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر خارجہ نے کہاکہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ، مسلم امہ اور خطے میں انتہائی اہم ملک ہے، پاکستان اورسعودی عرب تمام اہم امور پر انتہائی اہم مشاورت کا حصہ رہتے ہیں، پاکستان کا اقتصادی،اسٹریٹجک اور دفاعی سطح پر بھی سعودی عرب کے ساتھ کلیدی تعاون جاری ہے۔جلیل عباس جیلانی نے وزیراعظم کے دورہ بیجنگ کے بارے میں بتایا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چینی صدر کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، ملاقات میں چینی قیادت سے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ نگران وزیراعظم کی دورہ چین کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، زراعت، گرین انرجی اور دیگر امور پر یادداشت کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے، مختلف شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا، وزیراعظم کے دورے سے چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔نگران وزیر خارجہ نے کہاکہ دو روز بیجنگ میں گزارنے کے بعد وزیراعظم سنکیانگ کا دورہ کریں گے جہاں وہ سنکیانگ یونیورسٹی سے بھی خطاب کے علاوہ کاروباری افراد سے ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم جمعہ کی نماز بھی سنکیانگ کی مسجد میں پڑھیں گے۔

نگران وزیر خارجہ نے کہاکہ چین کے ساتھ سی پیک پر بات چیت چل رہی ہے، سی پیک معاملے پر سکیورٹی کے حوالے سے بیرونی وجوہات کی بنا پر مسائل ہیں تاہم اس کے باوجود سی پیک کو سلو ڈاؤن نہیں کیاجائے گا بلکہ پاک چین راہداری منصوبے کو تیزی کے راستے پر ڈالا جائے گا۔افغانستان سے متعلق سوال پر جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ ہمارے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں، ہمیں زلزلے کے بعد افغانستان نے ضروریات کا بتایا تھا، بعد میں افغانستان نے بتایا کہ ان کی ضروریات اندرونی طور پر پوری ہو گئی ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسرائیلپاکستانفلسطینیوںنسل کشینگران وزیر خارجہ
Previous Post

پاکستان تحریک انصاف کا12 نومبر کو کراچی میں بڑے سیاسی پاور شو کا فیصلہ

Next Post

سائفر کیس،جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

News Editor

News Editor

Next Post
سائفر کیس

سائفر کیس،جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading