تل ابیب (انٹرنیشنل نیوز)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے سخت منصوبہ پر فیصلہ اگلے ماہ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انھیں خدشہ ہے کہ عدالتی اصلاحات کے متنازع بل پراسرائیل میں پیدا ہونے والابدترین قومی بحران ان کے اتحاد کو توڑ سکتا ہے یا تشدد کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے قوم سے خطاب میں کہا کہ قومی ذمہ داری کے احساس کے تحت، ہمارے لوگوں میں پھوٹ کو روکنے کی خواہش کے تحت، میں نے بل کی دوسری اور تیسری خواندگی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ بل پر غورپارلیمان (الکنیست)کے اگلے اجلاس تک مخرکردیں گے۔









