کوالالمپور(انٹرنیشنل نیوز)سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد نے غزہ کے اسپتال پر بمباری سے متعلق امریکی صدر کا بیان مضحکہ خیز اور اسرائیلی حکومت کو قاتل قرار دیدیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں مہاتیر محمد نے کہا کہ اسرائیلی قاتل حکومت فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت میں بائیڈن کا بیانیہ نیتن یاہو اور پینٹاگون کے تاثرات پر مبنی ہے۔مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور اس کی آئی ڈی ایف دہشتگرد ہیں، امریکا دہشتگردوں کی کھلم کھلا حمایت کر رہا ہے تو امریکا خود کیا ہے؟









