غزہ (انٹرنیشنل نیوز ) صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ نے کا سلسلہ جاری ہے ،فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا۔
نابلس،دیرالبلاح اورمغربی کنارےمیں آپریشن میں شدت آگئی،تازہ حملوں میں مزید 70 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے، تین روز کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد ایک ہزاز سے تجاوزکرگئی،شہدا میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
اسرائیلی فوج نے نتزارم کوریڈور پرقبضہ کرک ےشمالی اورجنوبی غزہ کوتقسیم کردیا،جس کے بعد فلسطینیوں کی نقل وحرکت مزید محدود ہوگئی،دوسری طرف حماس کا کہنا ہے اسرائیلی بمباری کے باوجود مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔دستخط شدہ معاہدے موجود ہوں تو نئے معاہدوں کی ضرورت نہیں،ادھردیرالبلاح میں اقوام متحدہ گیسٹ ہاوس پراسرائیلی حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے،مرنےوالوں میں بلغاریہ اور برطانیہ کے باشندے بھی شامل ہیں،اسرائیلی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا۔