اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اسد قیصر کی عدم حاضری پر جج طاہر عباس سپرا نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیرون ملک جانے کی عدالتی اجازت نہ دکھائی گئی تو عبوری ضمانت خارج کر دی جائے گی۔
اسد قیصر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ہائیکورٹ سے اجازت لے کر بیرون ملک گئے ہیں اور 22 اپریل کو واپس آئیں گے۔ عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی اجازت لی ہے تو اس کا تحریری حکم پیش کریں۔
عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی جبکہ پشاور ہائی کورٹ نے ان کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر 13 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔