• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
صدرایردوآن

استنبول کے میئرکو سزا،عدالتیں کسی بھی غلطی کا ازالہ کریں گی،صدرایردوآن

News Editor by News Editor
دسمبر 18, 2022
in انٹرنیشنل
0 0
0

انقرہ(نمائندہ خصوصی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ استنبول کے حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے میئرکو جیل کی سزاکے بعد عدالتیں اپیل کے عمل میں کسی بھی غلطی کاازالہ کریں گی۔

اس دوران میں ترکوں کو قانونی فیصلوں کو نظراندازکرنے کاکوئی حق نہیں ہے۔صدرایردوآن نے کہاکہ انھیں اس بات کی پروانہیں کہ اگلے سال کے انتخابات میں حزب اختلاف کا امیدوار کون ہوتاہے۔انھوں نے کہا کہ ابھی تک عدالت کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں آیا ۔ یہ معاملہ اپیل عدالت اور کورٹ آف کیسیشن میں جائے گا۔اگر ماتحت نے کوئی غلطی کی ہے تو اسے درست کیا جائے گا لیکن وہ ہمیں اس کھیل میں کھینچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

استنبول کے میئر اکرم امام اوغلونے عدالت کے فیصلے کوحزب اختلاف کے خلاف جمہوریت، قانون کی حکمرانی اورانصاف کی لڑائی قراردیا ہے۔ان کی قیادت میں ہزاروں افرادریلیوں میں جمع ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ اپنی سزا کے خلاف اپیل دائرکرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔صدر ایردوآن نے ترکی کے جنوب مشرقی علاقے ماردین میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہبہت سے عدالتی فیصلوں کی بنا پرہمیں سخت تنقید کا نشانہ بنایاگیا ہے لیکن اس سے کسی کو بھی ججوں کی توہین کرنے یا عدالتی فیصلوں کو نظرانداز کرنے کا حق نہیں مل جاتا۔ناقدین کاکہناہے کہ ترکی کی عدلیہ اپنے ناقدین کو سزا دینے کے لیے صدرایردوآن کی منشا کے مطابق فیصلوں پرتلی ہوئی ہے جبکہ حکومت کاکہنا ہے کہ وہ فیصلوں میں آزاد ہیں۔

استنبول کی ایک عدالت نے گذشتہ بدھ کوشہرکے ہائی پروفائل میئرکو انتخابی عہدے داروں کی توہین کے الزام میں قصور وار قرار دے کر دو سال سات ماہ قید کی سزا سنائی تھی،جس سے صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف ان کی ممکنہ انتخابی مہم خطرے میں پڑسکتی ہے۔اگراعلی اپیل عدالتیں اس فیصلے کو برقراررکھتی ہیں تو اس کے نتیجے میں حزب اختلاف کی مقبول سیاسی شخصیت امام اوغلو پرپابندی عاید ہو جائے گی اور وہ آیندہ سال جون میں ہونے والے انتخابات میں صدر ایردوآن کو شاید چیلنج نہیں کرسکیں گے۔

البتہ وہ آج کے بعد اعلی عدالتوں کے حتمی فیصلے تک استنبول کے میئربرقراررہیں گے۔میئر اور ترک صدر کے درمیان تنازع 2019 میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات سے شروع ہواتھا اورامام اوغلو نے ترکی کے سب سے بڑے شہر کو صدر ایردوآن اور ان کی جماعت سے چھین لیا تھا اورمرکزی حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی کے لیے حیرت انگیز فتح حاصل کی تھی۔خود طیب ایردوآن کا اپنا سیاسی عروج 25 سال قبل اسی شہرمیں شروع ہوا تھا اورانھوں نے استنبول میں انتخابی شکست کو ذاتی طور پرلیا تھا۔ترکی کی سپریم الیکشن کونسل نے ایردوآن کے معاونین کے اثرورسوخ کے باعث امام اوغلو کی پہلی انتخابی کامیابی منسوخ کردی تھی۔تاہم انھوں نے میئر کے عہدے کے لیے دوبارہ پولنگ میں لینڈ سلائیڈنگ کامیابی حاصل کی تھی۔امام اوغلو نے عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا عوامی جذبات پربھی اسی طرح کا اثرپڑے گا۔انھوں نے کہا کہ قوم نے ہمیں جو اختیارات دیے ہیں وہ چند لوگ چھین نہیں سکتے۔اللہ نے چاہا تو ہماری لڑائی مزید طاقتور ہو جائے گی۔

میئرپرالزام ہے کہ انھوں نے نومبر2019 میں ایردوآن کے خلاف اپنی جیت کے چند ماہ بعد انتخابی کونسل کے ارکان کی توہین کی تھی جبکہ وہ کسی غلط کام کرتے ہیں۔انھوں نے ترک صدر پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف قانون کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔امام اوغلو نے اس وقت کہا تھا کہ جنھوں نے 31 مارچ کو انتخابات منسوخ کیے وہ احمق تھے۔ان کی اس گفتگو کوحکام نے الیکشن بورڈ کے ججوں کی توہین سے تعبیرکیا تھا۔اپیل عدالتیں اگرامام اوغلو کی سزا کی توثیق کردیتی ہیں تو پھر بلدیہ استنبول کی سٹی کونسل نئے میئر کا انتخاب کرے گی۔اس کونسل پرصدر ایردوآن کی حکمران جماعت آق کا غلبہ ہے۔امام اوغلو قومی سطح پر ایک مقبول سیاسی شخصیت ہیں اور معتبر رائے دہندگان انھیں صدر کے عہدے کے لیے انتخاب میں ایردوآن کے ایک سخت حریف کے طورپردیکھتے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: استنبولصدرایردوآنعدالتیںغلطی کا ازالہمیئرکو سزا
Previous Post

روس کو بے وقعت کیے جانے کا مخالف ہوں، ہنری کیسنجر

Next Post

لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، چار زخمی

News Editor

News Editor

Next Post
دہشتگردوں کا حملہ

لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، چار زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading